سرینگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، ضلع مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
امریکا کا نیٹو ممالک سے آمدن کا 2 فیصد دینے کے مطالبے کا اعادہ
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ایک بار پھر اپنے نیٹو اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا 2 فیصد دفاع کے لیے مختص کریں۔ انہوں نے برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں ہمارے اتحادیوں نے مزید پڑھیں
لندن کی سڑکوں پر طوفان بدتمیزی کے بعد ہنگامے‘ پولیس پر حملے
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے برکسٹن میں سڑکوں پر جاری میوزک پارٹی میں شریک افراد نے پولیس اہل کاروں پر حملہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لندن میں مختلف مقامات پر شہری حکومتی احکامات کو نظر انداز کرکے غیر قانونی پارٹیاں منعقد کر رہے ہیں اور پولیس کو مختلف مقامات سے شکایات مزید پڑھیں
انڈونیشیا: مچھیروںنے 94روہنگیا مہاجرین کو بچا کر ساحل پر پہنچا دیا
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک ) انڈونیشیا کے صوبے آچے میں مقامی مچھیروں نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آچے کے مچھیرے کشتی میں سوار 94روہنگیا مہاجرین کو بچاکر ساحل تک لے آئے،جو کئی روز سے سمندر میں بھٹک رہے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان عثمان حمید مزید پڑھیں
میکسیکومیں مافیا گروہوں کے درمیان لڑائی‘ 16 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک میکسیکو میں مافیا گروہوں کے درمیان لڑائی میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروںکے مطابق مسلح جھڑپیں سینالوا کارٹیل اور ایل چاپو کے درمیان ہوئیں۔ سینالوا میں منشیات کے اسمگلروں کے گروپوں کے درمیان کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ حکام کے مطابق لڑائی سینالوا کے ریاستی دارالحکومت مزید پڑھیں
چین نے تمام متفقہ معاہدوں کو مکمل طورپر نظرانداز کیا، بھارت
نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت نے چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے حوالے سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے پار بھارتی فوج نے صورت حال کو یکطرفہ طور پر کبھی بھی تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن چینی فوج نے تمام متفقہ مزید پڑھیں
خواتین کو گھروں میں رہنے کی نصحیت میکسیکو کے صدرکو بھاری پڑگئی
میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل کی جانب سے کوروناوائرس وبا کو روکنے کے حوالے سے خواتین کا روایت کے مطابق گھروں میں رہنے اور بزرگوں کی تیمارداری کرنے کا کہنے پر خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر میکسیکو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کا روایت مزید پڑھیں
روس میں پیوٹن کے اقتدار کو طول دینے کیلئے ریفرنڈم
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کو طویل مدت تک صدر برقرار رکھنے کے لیے مجوزہ آئینی ترمیم پر ریفرنڈم شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رائے دہی کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ صدر پیوٹن نے ملکی آئین میں وسیع تر ترامیم کی تجویز پیش کر رکھی ہے، جس سے مزید پڑھیں
اسرائیل فلسطین تنازع نازک ترین موڑ پر آگیا،اقوام متحدہ
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو ضم کرنے کے اعلان پر یکم جولائی سے عمل شروع ہوگا۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے انتباہ دیا ہے کہ انضمام سے متعلق منصوبہ اسرائیل فلسطین مسئلے کے حوالے سے ایک نازک موڑ کی حیثیت اختیار مزید پڑھیں
امریکا،مسلمان کے قتل پر 3 نسل پرست سفید فام مجرم قرار
اٹلانٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ایک عدالت نے 25 سالہ سیاہ فام مسلمان احمد عابری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار 3 سفید فاموں پر قتل اور دیگر الزامات میں فردِ جرم عائد کر دی۔ تینوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست جارجیا کے شہر برنز وِک میں رواں برس 23 فروری مزید پڑھیں