بھارت میں 2 ماہ سے قید مسلمان طالبہ کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 2 ماہ سے قید طالبہ کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شہریت کے ترمیمی قانون سی اے اے کی مخالفت کی تحریک میں پیش پیش رہنے والی صفورہ زرگر کی رہائی کے لیے بھارت مزید پڑھیں

حج سے متعلق فیصلہ کرنے کیلیے سعودی عرب پر دباؤ میں اضافہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے رواں برس حج سے متعلق وضاحت میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں حج محدود یا منسوخ کرنے سے متعلق اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم ممالک کی جانب سے ریاض حکومت پر حتمی فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ مزید پڑھیں

جرمنی سے 9500 امریکی فوجی نکالنے کی منظوری

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جرمن حکومت نیٹو کے تحت اپنی مالی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور امریکا کے ساتھ تجارت میں بھی جرمنی کا رویہ درست نہیں مزید پڑھیں

ہمسایہ ملک سے کشیدگی عروج پر،شمالی کوریا نے رابطہ دفتر اڑادیا

سیؤل: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحد پر قائم سفارت خانے کو بم سے اڑا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سرحدی شہر کائے سونگ میں واقع عمارت دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا دفتر تھا، جسے شمالی کوریائی فوج نے بم سے اڑایا۔ جنوبی کوریا میں تحریک پسندوں مزید پڑھیں

اسرائیلی توسیعی منصوبہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ماہرین

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کے امریکی حمایت یافتہ اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کیا جائے گا۔ 50غیر جانبدار ماہرین نے اس اسرائیلی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی مزید پڑھیں

ٹرمپ مظاہرین کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور پولیس اصلاحات کا اعلان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ چاہتے ہوئے بھی پولیس میں اصلاحات سے متعلق ایک بل پر دستخط کر دیے۔ اس صدارتی حکم نامے کے تحت ایک ایسی پالیسی تشکیل دی جائے گی، جو پولیس کی کارکردگی مزید پڑھیں

صنعا اور گردونواح میں عرب اتحاد کی بمباری‘ عمارتیں تباہ

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی میں باغیوں کے خلاف حکومت کی معاونت کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے النہدین اور جبل عطان کے علاوہ دارالحکومت صنعا کے جنوب اور مغرب میں کئی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں، اسلحہ کے گوداموں اور بیلسٹک میزائل داغنے کے لانچنگ پیڈز کو فضائی حملوں سے نشانہ مزید پڑھیں

حج ہوگا یا نہیں سعودی حکومت کشمکش کا شکار

ریاض: کورونا وائرس کے باعث رواں سال حج ہوگا یا نہیں سعودی حکومت کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔ سعودی حکام نے مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے مکہ مکرمہ اورمسجدالحرام کو کھولنےکے لیے غوروخوص کیلئے خصوصی مزید پڑھیں

کورونا میں مبتلا الہان عمر کے والد انتقال کرگئے

واشنگٹن: امریکا کی مسلمان خاتون رکن ِ کانگریس الہان عمر کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ الہان عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” میرے 67 سالہ والد نور عمر محمد کی کورونا میں پیچیدگی کے باعث انتقال کرگئے ہیں “۔ یاد رہے کہ الہان عمر مزید پڑھیں

ہلمند ‘سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 عسکریت پسند ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 عسکریت پسند مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس چیف محمد اسماعیل خپلواک نے بتایا کہ منگل کی صبح صوبہ ہلمند کے ضلع گیریشک میں افغان سیکورٹی فورسز اور عسکریت مزید پڑھیں