نائیجیریا میں اندھا دھند فائرنگ‘ 69افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 69 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بورنو کے دیہات فودوما لومومایا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے دھاوا بول کر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوج کے مزید پڑھیں

اترپردیش میں گئوکشی کے خلاف نیا آرڈیننس جاری

لکھنؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے گائے ذبح کرنے کے خلاف آرڈیننس 2020ء جاری کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق یہ حکم نامہ ملک میں گئو کشی روکنے کے لیے جاری کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرتے ہوئے 10 سال قید مزید پڑھیں

امریکا کی تاریخ میں پہلا سیاہ فام جنرل فضائیہ کا سربراہ مقرر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام جنرل کو فضائیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر سیاہ فام افسر جنرل مزید پڑھیں

عراق ،امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل ملیشیا کے دفاتر بند

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی ایک تنظیم عصائب اہل الحق کا کہنا ہے کہ تنظیم نے ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں قائم تمام دفاتر بند کردیے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عصائب اہل الحق کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ملک کی موجودہ سیاسی صورت مزید پڑھیں

برطانیہ ،نسل پرستوں کے مجسموں پر آفت آگئی،ہٹانے کی مہم شروع

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد کئی یورپی ممالک میں بڑے پیمانے پر نسل پرستی اور متعصبانہ رویے کے خلاف احتجاج شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے بھی سفید فام نسلی امتیاز، غلاموں کی تجارت اور برطانوی مزید پڑھیں

لیبیا،شہریوں نے سرت سے نقل مکانی شروع کردی

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں فوج اہم ساحلی شہر سرت کو باغیوں سے چھڑانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ فوج شہر کے کئی نواحی علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد مرکز کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس دوران فریقین میں جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بدھ کے روز فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر مزید پڑھیں

نیپال،متنازع علاقوں پر مشتمل نیا نقشہ منظور،بھارت کو بڑا جھٹکا

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی مخالفت کے باوجود نیپال کی پارلیمان نے متنازع علاقوں پر مشتمل نیا سیاسی نقشہ منظور کرلیا۔ یہ لداخ کے بعد بھارت کے لیے دوسرا بڑا جھٹکا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان نے بدھ کے روز بھارتی سرحد سے متصل 3 متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کرنے مزید پڑھیں

اسرائیلی عدالت نے یہودی آبادکاری کے قانون کو غلط قرار دے دیا

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت نے فلسطینیوں کی مقبوضہ زمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو ان کے وجود میں آنے کے بعد قانونی قرار دینے سے متعلق ایک متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ اسرائیلی ججوں نے اس قانون کو غلط قرار دیا، جس کی مدد سے صہیونی مزید پڑھیں

ایران کو پابندیوں سے بچانے کیلئے روس اور چین سرگرم

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور چین اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس دباؤ کا مقصد عالمی سلامتی کونسل میں ایسے اقدام کو مؤثر بنانا ہے، جس کے ذریعے ایران پر تمام پابندیاں دوبارہ سے عائد ہو جائیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور چین کے مزید پڑھیں

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کیلیے نئی پالیسی کا اعلان

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کے لیے الگ نئی پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کسی بھی صحافی کے ایکریڈیشن کے لیے اس کے ماضی کی چھان بین کی جائے گی۔ اخبار کی رجسٹریشن اور حکومتی اشتہارات تک رسائی کے لیے مالکان، ایڈیٹرز اور دیگرملازمین کے ماضی مزید پڑھیں