اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 19 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر بمباری کی جس کے باعث 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج کی بمباری کے باعث رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ دوسری جانب غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات جدید ترین امریکی طیارے F-35 خریدنے کے لیے بے تاب

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے امریکا سے جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ طیارے متعدد جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہیں اور راڈار کو دھوکا دینے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں یعنی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے مزید پڑھیں

کانگو میں ناکام بغاوت: 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

افریقی ریاست کانگو میں ناکام بغاوت کے بعد چلائے جانے والے مقدمے میں تین امریکیوں کو سزائے موت سُنادی گئی ہے۔ اِن میں بغاوت برپا کرنے والے لیڈر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ مجموعی طور پر 37 افراد کو سزائے موت سُنائی گئی ہے۔ تینوں امریکیوں پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث مزید پڑھیں

چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر اس وقت عالمی سطح پر سب سے کم ہے اور ملک میں مزید پڑھیں

بھارت ،بنگلادیش اور میانمر میںسیلاب سے تباہی ،29 افراد ہلاک

میانمرمیں فوجی اہل کار سیلاب میں پھنسے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید پڑھیں

امریکا مصر کو 1.3 ارب ڈالر کی عسکری امداد دے گا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے مصر کے لیے ایک اورب 30کروڑڈالر کی عسکری امداد کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اپنے اتحادی مصر میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات کے باوجود امداد کی منظوری دیتے ہوئے فوجی امداد سے منسلک انسانی حقوق کی شرائط کو منسوخ کردیا۔ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے مزید پڑھیں

جاپان کا چاند پر دوسرا لینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی خلائی ریسرچ کمپنی اسپیس نے دسمبر کے اوائل میں اپنا دوسرا مشن چاند پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ ہاکوتو آر 2مشن کے خلائی جہاز کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے بھیجا جائے گا اور وہ 5ماہ کی خلائی پرواز کے بعد چاند پر اترنے کی کوشش کرے مزید پڑھیں

بھارتی گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 ہلاکتیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں پراسرار بخار سے 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق احمد آباد میں ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کی مزید پڑھیں

 ایپل کے نئے ’ایئرپوڈز‘ آلہ سماعت کے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں: فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن

ویب ڈیسک —  جمعرات کو امریکی ٹکنالوجی کمپنی ایپل کو امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ،ایف ڈی اے نے اپنے نئے ائیر پوڈز پرو میں اس نئے فیچر کو شامل کرنے کی اجازت دے دی جس سے انہیں آلہ سماعت یا ہیئرنگ ایڈز کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ ان نئے ایئرپوڈز کے مزید پڑھیں