واشنگٹن: امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی دعوؤں کے مقابلے میں زیادہ حد تک برقرار ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس سے وابستہ کئی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل سسٹمز، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ اب بھی فعال حالت مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک برطرف کردیا گیا
امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم ان سے فوری استعفیٰ لینے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا، جس پر اس وقت یہ تنقید بھی ہوئی تھی کہ فیلن کو بحریہ، مزید پڑھیں
امریکی سینیٹر چک شومر کا ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رکن چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایران سے جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے کہا کہ اس جنگ کو مزید پڑھیں
گورنر کیلیفورنیا گیون نیوسم کا ایران جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے انہوں نے ’’بے مقصد اور نقصان دہ‘‘ قرار دیا۔ اپنے بیان میں گورنر کیلیفورنیا گورنر گیون نیوسم کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں
صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا،لبنانی پرچم میں لپٹےتابوت پرپھول نچاور
بیروت: لبنان پر اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ اداکردی گئی جس میں صحافی برادری، اعلیٰ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنوبی لبنان کے گاؤں الطیری میں صحافی کے لبنانی پرچم میں لپٹے تابوت کو جلوس کی شکل میں لایا گیا تھا جس پر نیلا ہیلمٹ مزید پڑھیں
بھارت میں خوفناک واقعہ، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو گھر بلا کر زندہ جلا دیا
نئی دہلی: بھارتی ریاست Karnataka کے ایک گاؤں انجان پورہ میں ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ لڑکی پریرنا اور کرن ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے مزید پڑھیں
اٹک میں کنویں سے گیس کی پیداوار بحال، تیل ٹینکرز پر پابندی ختم ہونے سے سپلائی بحران ٹل گیا
اسلام آبا:ملک کے توانائی شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اٹک میں واقع جنڈ-1 کنویں سے گیس کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل لے جانے والے ٹینکرز پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی مزید پڑھیں
اسرائیلی فضائیہ کے 2اہلکارایران کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار،فرد جرم عائد
تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ کے 2 اہلکاروں پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے، جب کہ دونوں اہلکاروں پر حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے 2 ٹیکنیشنز کو مبینہ طور پر ایران کی انٹیلی جنس مزید پڑھیں
بھارت، امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، 2 گرفتار
کوڈاگو: بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے کرناٹک میں ایک امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ویراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے کٹہ گرام پنچایت علاقہ میں ایک ہوم اسٹے پر جھارکھنڈ کے ایک ملازم کے ذریعے امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں
چین نے افریقی ممالک پر دباؤ کے امریکی الزام مسترد کر دیے
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افریقی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے اشتعال انگیز بیانات قابل قبول نہیں، اور امریکہ کو ون چائنا پالیسی کا احترام کرنا چاہیے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا مزید پڑھیں