ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی، شاندار تقریبات اور جیٹ طیاروں کا مسحورکُن مظاہرہ

ویب ڈیسک —  ستّر برس قبل ملکہ الزبتھ دوم نے برطانوی شاہی خاندان کی جا نشینی کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، اس مناسبت سے پلاٹینم جوبلی کی چار روزہ تقریبات کے جشن کا برطانیہ میں جمعرات سے باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود ان کی باوقار مسکراہٹ اور شخصیت کا رعب و مزید پڑھیں

امریکہ کا روسی اشرافیہ کے خلاف مزید تعزیرات کا اعلان

ویب ڈیسک —  امریکی حکومت نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ روسی اشرافیہ کی جانب سے، جن میں صدر ولادیمیر پوٹن بھی شامل ہیں، امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے اختیار کردہ حربوں سے آگاہ ہے اور اس کامؤثر توڑ تلاش کر رہی ہے۔ ایک بیان میں رقوم کو چھپانے اور منتقل کرنے مزید پڑھیں

مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ کانگریس کو پیش، ایغور مسلم اقلیت کے خلاف جبر کے چینی رویے پراظہار تشویش

ویب ڈیسک —  امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے 2021 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ امریکی کانگریس میں جمع کرا دی ہے، جس میں خاص طور پر چین کے سنکیانگ کے علاقے میں مسلم ایغور اور دیگر مذہبی اقلیتی گروہوں کی نسل کشی اور جبر کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا مزید پڑھیں

پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے طالبان سرگرم

ویب ڈیسک —  افغانستان میں طالبان حکمرانوں نے پوست کی کاشت کو ختم کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ملک سے افیون اور ہیروئن کی پیداوار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔ بڑھتی ہوئی غربت کے اس زمانے میں بہت سے کسانوں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مزید پڑھیں

ڈیپ ہرڈ ٹرائل: عدالتی جنگ میں کب کیا ہوا؟

کراچی —  ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ و اداکارہ ایمبر ہرڈ کے درمیان جاری قانونی جنگ اب بالآخر ختم ہو گئی ہے۔ امریکی جیوری نے اداکار جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا مزید پڑھیں

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک ہوتے دریا، سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر ہے؟

اسلام آباد —  بھارت اور پاکستان نے حال ہی میں ہونے والے مستقل انڈس کمیشن کے اجلاس میں دریاؤں کے پانی کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔بھارت کے وفد کی قیادت بھارتی کمشنر برائے انڈس واٹر، اے کے پال جب کہ پاکستان کے وفد کی قیادت ان کے ہم منصب سید محمد مہر علی مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس، صوبے میں نئے کیسز کیوں سامنے آ رہے ہیں؟

پشاور —  خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔ حکام نے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک کم سن بچی کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دنیا بھر مزید پڑھیں