بھارتی کشمیر: 10 برس بعد ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹرز کا رش

ویب ڈیسک _ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں دس برس بعد قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے بدھ کو 24 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 119 ہے مزید پڑھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو ’بلڈوزر جسٹس‘ سے روک دیا

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے منگل کے روز حکام کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو مجرمانہ سرگرمیوں پر سزا دینے کی غرض سے ان کی نجی املاک کو بل ڈوزر کے ذریعے مسمار کرنے کے عمل کو عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک روک دے۔ عدالت نے بلڈوزوں سے املاک گرانے کے اقدام مزید پڑھیں

خامنہ ای کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر بھارت برہم: معاملہ کیا ہے؟

نئی دہلی — ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھارت کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں مبینہ طور پر اقلیتوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔ خامنہ ای کے بیان پر بھارت نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر مزید پڑھیں

اروند کیجری وال کے استعفے کے بعد آتشی مارلینا دہلی کی وزیرِ اعلیٰ نامزد

دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے اروند کیجری وال کے استعفے کے اعلان کے بعد آتشی مارلینا کو نیا وزیرِ اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ منگل کو عام آدمی پارٹی کے قانون سازوں کا اجلاس ہوا جس میں آتشی مارلینا کو دہلی کی وزیرِ اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی اخبار دی مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات؛ وعدے، دعوے اور اعلانات

سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی اسمبلی کے لیے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو منعقد ہو گا۔ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ہونے والے انتخابات میں 24 حلقوں میں بدھ کو پولنگ ہو گی۔ وادیٔ کشمیر کے 16 جب کہ جموں کے آٹھ حلقوں میں ووٹنگ ہو مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ سے امریکہ کے اعلیٰ حکام کے وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک—امریکہ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس خان سے ملاقات کی ہے اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کو بنگلہ دیش کے لیے امریکہ کے مزید پڑھیں

پاکستان بھارت تجارت کی بحالی جرات مندانہ سیاسی اقدام کا معاملہ ہے، ماہرین

واشنگٹن —  اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس اور اس میں بھارت کی شرکت یا عدم شرکت کے امکانات نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرد مہر تعلقات کو نمایاں کردیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بھارت کے وزیر تجارت 12 ستمبر کو ہونے والے وزرائے تجارت مزید پڑھیں

بھارتی چیف جسٹس کے گھر پوجا میں وزیرِ اعظم مودی کی شرکت پر تنازع

نئی دہلی — بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پر بدھ کو منعقد ہونے والی گنیش پوجا میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی شرکت نے ایک بڑے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان جو فاصلہ ہونا مزید پڑھیں