بھارت کے قومی خواتین کمیشن کا کہنا ہے کہ سال 2020میں اسے خواتین کے خلاف جرائم کی 23 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ چھ برسوں میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ بھارت کے قومی خواتین کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کے دوران خواتین کے مصائب مزید پڑھیں
زمرہ: جنوبی ایشیاء
تھینکس گیونگ کے تہوار پر امریکی ریکارڈ تعداد میں سفر کر رہے ہیں
واشنگٹن ڈی سی — امریکہ میں تھینکس گیونگ یعنی تشکر کا تہوار اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ یا آبائی جگہوں پر منانے کے لیے لوگ اس سال تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کچھ ریاستوں میں کرونا کے پھیلاو کے باوجود بڑی تعداد میں زمینی اور فضائی سفر کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی مزید پڑھیں
پانچ کروڑ بیرل امریکی آئل مارکیٹ میں لانے سے قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟
واشنگٹن ڈی سی — عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں ہی کے لئے ہی نہیں، بلکہ امریکہ جیسے انتہائی ترقی یافتہ ملک کا بھی مسئلہ ہے۔ اور اس مسئلے سے نمبٹنے کے لئے امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے تیل کے محفوظ ذخائر میں سے پانچ مزید پڑھیں
آکسفورڈ یونیورسٹی کی رہوڈز اسکالرشپ: امریکہ سے کوالیفائی کرنے والے 32 طالب علموں میں 22 خواتین شامل
واشنگٹن ڈی سی — برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اگلے سال کے رہوڈز اسکالرشپس پروگرام کے تحت امریکہ سے منتخب کیے گئے طالب علموں میں تارک وطن خواتین کی ریکارڈ تعداد شامل ہے۔ رہوڈز ٹرسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2022 کے لیے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے مزید پڑھیں
ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی جاری لیکن مذاکرات میں پیش رفت پر شبہات برقرار
ویب ڈیسک — پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی کو منگل کے روز پندرہ دن مکمل ہو گئے ہیں۔ پڑوسی ملک افغانستان میں حکومت کرنے والے طالبان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات دونوں فریقوں نے اس جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ تحریک مزید پڑھیں
حکومت پر تنقید کرنے والے گریڈ 21 کے افسر کے خلاف کیا تحقیقات ہو سکتی ہیں؟
اسلام آباد — حکومتِ پاکستان نے کابینہ ڈویژن میں تعینات گریڈ 21 کے افسر کے خلاف حکومت پر تنقید کرنے کی پاداش میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو حکم دیا ہے کہ وہ افسر کے خلاف تحقیقات کرے۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سرکاری افسر کا کنڈکٹ دیکھنا مزید پڑھیں
ایک سے ڈیڑھ سال میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا سسٹم بنا سکتے ہیں: چیئرمین نادرا
اسلام آباد — پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ اگر ذمہ داری دی گئی تو سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے نادرا ای ووٹنگ کا سسٹم تیار کرے گا تاہم اس کا استعمال اور انتظام الیکشن کمیشن کے پاس ہو گا۔ اسلام آباد مزید پڑھیں
طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے روس اور چین سے زیادہ پاکستان متحرک ہے: امریکہ
ویب ڈیسک — افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق روس اور چین کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ البتہ پاکستان اس معاملے میں زیادہ متحرک ہے۔ وائس آف امریکہ کی نائیکی چنگ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں تھامس مزید پڑھیں
کراچی تجاوزات کیس: سپریم کورٹ ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں پر برہم، نسلہ ٹاور کے مسمار کرنے کا عمل شروع
ویب ڈیسک — سپریم کورٹ کے تازہ ترین احکامات کے بعد کراچی میں غیر قانونی تعمیرات قرار دی گئی کثیرالمنزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اعلیٰ عدالت نے فوج کے زیرِ استعمال زمین پر کمرشل سرگرمیوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دفاعی اداروں کا مزید پڑھیں
موسیقی کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈز میں دو نامزدگیاں حاصل کرنے والی عروج آفتاب کون ہیں؟
ویب ڈیسک — موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ‘گریمی 2022’ کے لیے پاکستانی گلوکارہ اور موسیقار عروج آفتاب کو دو کیٹگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ بدھ کو 64ویں گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ گریمی کے فاتحین کا اعلان 31 جنوری 2022 کو لاس اینجلس میں ایوارڈز کی مزید پڑھیں