No media source currently available
زمرہ: جنوبی ایشیاء
پاکستانی فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
اسلام آباد — پاکستانی فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے ہیں جس کے تحت خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ مزید پڑھیں
بھارت میں کوئلے کی شدید قلت،ذخائر چار دن سے کم رہ گئے
بجلی کے بحران کا خدشہ نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر): بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے ان سٹیشنوں میں کوئلے کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے اور آنے والے تین چار دنوں میں پورا اسٹاک ختم ہو جائے گا۔64 نان پیٹ ہیڈ پاور پلانٹس میں کوئلے کے ذخائر کے چار مزید پڑھیں
تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات: امکانات اور مضمرات
ID3
فیس بک تحفظ پر منافع کو ترجیح دیتا ہے، سابق کارکن کا کانگریس کی سماعت میں الزام
ویب ڈیسک — فیس بک کی ایک سابق ڈیٹا سائنٹسٹ نے منگل کے روز کانگریس میں کمپنی کے خلاف اپنے الزامات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کچھ ٹین ایجرز کے لئےانسٹا گرام پر بظاہر نقصان دہ مواد سے اپنی آگاہی کو چھپایا اور وہ نفرت اور غلط معلومات کے خلاف اپنی لڑائی سے مزید پڑھیں
پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار کیوں؟
No media source currently available
خسرے کی ویکسین لگانے کے بعد امریکہ میں افغان مہاجرین کو لانے کا سلسلہ بحال
واشنگٹن — امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے دوران ملک سے باہر منتقل کیے جانے والے افغان مہاجرین کو ایک مہم کے ذریعے خسرے کی ویکسین دی جا چکی ہے، اور حکام کے مطابق، اب ان کا امریکہ آنے کا سلسلہ بحال کیا جا رہا ہے۔ تین ہفتوں پرمحیط مذکورہ مہم کے دوران 49,000 افغان مزید پڑھیں
‘تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت خود پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا’
ویب ڈیسک — انسداد دہشت گردی کے امور کے ماہرین پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں مختلف آراء رکھتے ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے، پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ پیشکش اور مزید پڑھیں
فلسطین اور اسرائیل تنازع کیمرے میں قید کرنے والی کم عمر خاتون فوٹوگرافر کے لیے صحافتی ایوارڈ
ویب ڈیسک — رواں برس مئی میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے دوران تصاویر کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے والی فلسطینی فوٹوگرافر فاطمہ بشیر صحافتی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی کم عمر فوٹو جرنلسٹ بن گئی ہیں۔ وائس آف امریکہ کے لیے ایشا سرائی کی رپورٹ کے مطابق چوبیس سالہ فوٹو جرنلسٹ مزید پڑھیں
طالبان نے اسپن بولدک سرحد بند کر دی، پاکستانی حکام پر شہریوں کی مشکلات کم کرنے پر زور
کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے چمن اور افغانستان کے اسپن بولدک کے درمیان سرحدی گزرگاہ طالبان نے ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ طالبان نے سیمنٹ کے بڑے بڑے بلاکس اور رکاوٹیں لگا کر دونوں ممالک کے درمیان قائم ’بابِ دوستی‘ بھی بند کر دیا ہے۔ منگل مزید پڑھیں