’افغانستان میں تبدیلی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں‘

کراچی —  افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام اور امریکہ کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے اثرات ہر شعبے بالخصوص معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی تناظر میں افغانستان میں آنے والی تبدیلیوں کے پاکستان پر ممکنہ معاشی اثرات سے متعلق کئی سوالات سامنے آ رہے مزید پڑھیں

’افغانستان میں طالبان کی کامیابی سے پاکستان میں انتہا پسند سر اٹھا سکتے ہیں‘

اسلام آباد —  پاکستان میں بعض عناصر افغانستان میں آنے والی حالیہ تبدیلی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق وہ پاکستان میں بھی ایسی ہی تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسلام آباد کی مشہور لال مسجد اور مدرسے جامعہ حفصہ کی عمارت پر جھنڈے لہرا کر طالبان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی مزید پڑھیں

سعودی وزیرِ خارجہ کا دورہٴ بھارت، افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال

نئی دہلی —  سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان آلِ سعود بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس جا چکے ہیں۔ انھوں نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ بھارت کے میڈیا نے وزارتِ خارجہ کی پریس ریلیز کے مزید پڑھیں

صحت کہانی؛ ’انٹرنیٹ کے سگنلز مل جائیں تو علاج بھی ہو جاتا ہے‘

کراچی —  عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جب گھر سے کام کرنے کی اصطلاح روشناس کرائی گئی تو اکثریت کے لیے یہ ایک نیا تجربہ رہا البتہ ٹیلی میڈیسن کے شعبے کے لیے یہ منفرد نہیں تھا کیوں کہ اس میں تمام تر کام آن لائن ہی کیا جا رہا مزید پڑھیں

وزیرِ اعظم کو ملنے والے تحائف کی فہرست چھپانا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت نے کچھ غلط کیا ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد —  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونِ ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل نہ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکمران جماعت ماضی میں جن کاموں پر حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے وہی کام اب خود کر رہی ہے۔ مزید پڑھیں

بائیڈن کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور

ویب ڈیسک —  عالمی چیلنجوں کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اس بات کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اس ضمن میں صدر نے کووڈ 19 کی عالمی وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے مزید پڑھیں

کینیڈا الیکشن کے عبوری نتائج، ٹروڈو واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے

ویب ڈیسک —  کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کو اعتراف کیا کہ انہیں پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑے گا، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر حکومت چلانے کے لیے اپوزیشن کے قانون سازوں پر انحصار کریں مزید پڑھیں

بڑھتے ہوئے بحرانوں کے مقابلے کے لیے عالمی اقوام بیدار ہو جائیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے عالمی لیڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم اپنی زندگی کے شدید ترین بحرانوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہماری دنیا کو مزید پڑھیں