امریکہ اور برطانیہ، آسٹریلیا کو جوہری طاقت سے لیس آبدوز ٹیکنالوجی دیں گے

ویب ڈیسک —  امریکہ اور برطانیہ آسٹریلیا کی جوہری مواد سے چلنے والی آبدوزوں کا دستہ بنانے میں مدد کریں گے۔ یہ بات امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اس وقت کہی جب تینوں ممالک کے سربراہان نے انڈو پیسفک ریجن پر توجہ کی متقاضی نئی سہہ فریقی شراکت داری کا اعلان کیا۔ مزید پڑھیں

بلوچستان اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد جمع

کوئٹہ —  بلوچستان اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی۔ تحریک جمع کرانے مزید پڑھیں

وزیرستان میں عسکریت پسندوں سے مبینہ جھڑپ، سات سیکیورٹی اہل کار ہلاک

پشاور —  پاکستان میں سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلعے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں سات اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ بدھ کی صبح ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مزید پڑھیں

روس سائبرمجرمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا ہے، امریکی حکام

ویب ڈیسک —  قانون کے نفاذ اور سائبر سے متعلق امریکی حکام کے مطابق، امریکہ کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ملک میں سائبر مجرمان کو پناہ دینے کے انتباہ کے باوجود اس معاملے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے معاون ڈائریکٹر پال اباٹے نے مزید پڑھیں

کیا افغانستان کے لیے سی پیک اہمیت کا حامل ہے؟ تجزیہ کاروں کی آرا

ویب ڈیسک —  سی پیک کے لئے افغانستان کی اہمیت اس لحاظ سے بہت زیادہ ہے کہ اس کے لیے کہا جاتا ہے کہ یہ وسطی ایشیاء میں داخلے کا دروازہ ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ چین اور پاکستان دونوں کی جانب سے اسے سی پیک میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خاص طور مزید پڑھیں

افغانستان میں رقوم کی غیرقانونی منتقلی روکنے والا یونٹ بند ہوگیا، مسائل میں اضافے کا خدشہ

ویب ڈیسک —  افغانستان کے سینٹرل بینک میں غیرقانونی طور پر رقوم کی منتقلی کو روکنے والے یونٹ نے کام بند کر دیا ہے جس سے ملک کا عالمی مالیاتی نظام سے باہر ہو جانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغانستان کا یہ یونٹ 2006 سے "فنانشل ٹرانزیکشنز اینڈ مزید پڑھیں

غنی کے فرار سے اقتدار کی پرامن تبدیلی کا منصوبہ دھرا رہ گیا، خلیل زاد

ویب ڈیسک —  امریکی ایلچی برائے افغان مفاہمت نے کہا ہے کہ اگست کے وسط میں انھوں نے طالبان کے ساتھ آخری لمحات میں ایک معاہدہ طے کیا تھا جس میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی عبوری دور کے معاملات طے پائے، تاکہ سرکش عناصر کو کابل سے باہر رکھا جا سکے۔ لیکن، انھوں نے بتایا مزید پڑھیں

سی پیک کا دوسرا مرحلہ، کیا پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو راغب کر سکے گا؟

اسلام آباد —  چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق وزیرِ اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی خالد منصور نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں مستقل امن لوٹ آتا ہے تو سی پیک کو افغانستان اور اس سے آگے توسیع دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ خالد منصور خان نے یہ بات پیر کو مزید پڑھیں