افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے تیار ہیں، سربراہ افغان طالبان

کابل —  افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے بڑے علاقے پر قبضے اور فتوحات کے باوجود وہ افغان تنازع کے پرامن سیاسی حل کے حامی ہیں۔ مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر اتوار کو اپنے پیغام میں طالبان سربراہ کا کہنا تھا طالبان اسلامی مزید پڑھیں

بھارت: ممبئی میں شدید بارش، لینڈسلائڈنگ اور دیوار گرنے سے 23 افراد ہلاک

ممبئی —  بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام کے مطاق دیوار گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) مزید پڑھیں

مودی کے بھارت میں انٹرنیٹ کی آزادی سلب

بھارت میں ڈیجیٹل فریڈم کا دائرہ سکڑتا جارہاہے نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر) رواں برس فروری میں رونما ہونے والے ان واقعات کے بعد سے بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے تعلقات ابھی تک نارمل نہیں ہو سکے ہیں۔ فروری سے، جب امریکی پوپ اسٹار ریحانا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بھارتی کسانوں سے ہمدردی کا اظہار مزید پڑھیں

افغان حکومت اور طالبان میں دوحہ میں ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز

ویب ڈیسک —  افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہفتے سے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ دوحہ میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں کہ جب افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے دوران پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فرانسیسی خبر مزید پڑھیں

سی پیک میں اہم ترین کردار ادا کرنے والا گوادر شہر بجلی کی مسلسل فراہمی سے محروم کیوں ہے؟

کراچی —  بلوچستان میں گوادر کی جنت مارکیٹ میں عبدالغفار بلوچ کی چھوٹی سی دکان ہے جو پیشے سے درزی ہیں۔ تین بچوں کے والد عبدالغفار اس قدر مناسب پیسے کما لیتے ہیں کہ ان کا گزر بسر ہو جاتا ہے۔ تاہم بجلی کا معطل ہونا ان کے کام کو بری طرح متاثر کرتا ہے مزید پڑھیں

کوہستان واقعے کے بعد چینی کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر روک دی، پاکستانی ملازمین فارغ

اسلام آباد —  داسو ڈیم ہائیڈرو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چین کے انجنئیرز کی بس کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کے حکام پاکستان پہنچے ہیں جنہوں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین مزید پڑھیں

بشار الاسد نے چوتھی بار شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک —  شام کے صدر بشار الاسد نے رواں سال مئی میں انتخابات میں 95 فی صد ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اب انہوں نے شورش زدہ ملک کے صدر کا چوتھی بار حلف اٹھا لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بشار الاسد نے آئین اور مسلمانوں مزید پڑھیں

کیا پاکستان میں صحت کا نظام کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

کراچی —  پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات کے ساتھ ہی وبا کی قسم ’ڈیلٹا‘ کے کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صورتِ حال پر نظر رکھنے والے مزید پڑھیں

افغان سفیر کی صاحبزادی پر اسلام آباد میں حملہ، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

اسلام آباد —  پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان کے پاکستان میں سفیر کی صاحبزادی پر اسلام آباد میں حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی کہ سفیر کی صاحبزادی پر گاڑی چلاتے ہوئے حملہ ہوا ہے۔ افغان سفیر اور ان مزید پڑھیں