جموں کی ہیرا نگر جیل میں قید روہنگیا پناہ گزین خاتون کی موت

پناہ گزینوں میں شدید تشویش جموں(ساوتھ ایشین وائر) جموں کی ہیرا نگر جیل میں قید ایک روہنگیا پناہ گزین خاتون کی موت کے بعد دیگر پناہ گزینوں میں شدید تشویش کا ماحول ہے۔ حال ہی میں 220 میں سے 53 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ جموں و کشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں 220 مزید پڑھیں

کشمیر میں مسلمانوں کی سیاسی اور انتظامی اجارہ داری ختم کرنے کا بھارتی منصوبہ

اسمبلی میں ہندووں کی نشستوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے سرینگر (ساوتھ ایشین وائر) نریندر مودی حکومت جموں و کشمیر کی سیاست پر مسلم اکثریت کی اجارہ داری ختم کرنے اورانتظامی معاملات میں سیاسی جماعتوں کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے ان علاقے میں بعض اہم انتظامی تبدیلیاں لانے کا منصوبہ رکھتی ہے، مزید پڑھیں

ڈی جی آئی ایس آئی مقدمے کے سلسلے میں دو بار جسٹس شوکت صدیقی کے گھر گئے، وکیل

اسلام آباد —  سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کی سماعت کے دوران شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے انکشاف کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید دو دفعہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے گھر آئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نے مزید پڑھیں

برطانوی وزیر خارجہ اور سعودی ولی عہد کی ایران پر بات چیت

ویب ڈیسک —  برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ایران، ماحولیاتی تبدیلی اور دو طرفہ تعلقات کے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ملاقات راب کے سعودی عرب کے دورے کے موقعے پر مزید پڑھیں

کیپیٹل ہل پر حملہ روکنے میں ناکامی کے ذمہ دار سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے ہیں: سینیٹ کمیٹیوں کی رپورٹ

ویب ڈیسک —  امریکی سینیٹ کی دو کمیٹیوں نے منگل کے روز ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 6 جنوری اور اس سے پہلے کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی متعدد ناکامیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 جنوری کا حملہ مزید پڑھیں

پاکستان کا فوجی اڈے دینے سےانکار اور نیٹو سربراہ کا اعتراف کہ افغانستان سےانخلا میں خطرات ہیں

ویب ڈیسک —  نیٹو کے چوٹی کے عہدیدار نے غیر مبہم اور بے دھڑک انداز میں کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ امریکی اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان حکومت یا اس کی سیکیورٹی فورسز کامیاب ہو سکیں گی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز مزید پڑھیں

والدین کے بغیر امریکہ داخل ہونے والے تارک وطن بچوں کی کہانیوں پر مبنی ناول نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک —  والدین کے بغیر تنہا سفر کر کے امریکہ میں داخل ہونے والے تارک وطن بچوں کی کہانیوں پر مبنی ناول ’’لاسٹ چلڈرن آرکائیو‘‘ کو ایک لاکھ یورو کے انعام والے ڈبلن لٹریری ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ کتاب مصنفہ ویلیریا لوئیسلی نے 2019میں لکھی تھی، جب انہیں نیویارک مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے لئے امریکی امداد جاری رہے گی

ویب ڈیسک —  نیویارک میں اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے آبادی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یواین پاپولیشن فنڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نتالیہ کانم سے اعلیٰ سطح کی ایک ملاقات میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی کے لیے امریکی فنڈنگ کی بحالی کا باضابطہ اعلان کیا۔ مزید پڑھیں

کینیڈا میں نفرت پر مبنی حملے میں ہلاک ہونے والا پاکستانی نژاد خاندان کون تھا؟

وہ سونے جیسے لوگ تھے۔۔ہمیشہ ہنستے مسکراتے۔۔۔کبھی کسی سے کچھ نہیں کہتے تھے۔۔۔صبور خان کو یقین نہیں آرہا کہ ان کے اتنے پیارے دوست۔۔۔اتنی محبت کرنے والا خاندان آناً فاناً ختم ہو گیا۔ لندن، اونٹاریو کینیڈا میں اتوار کے روز کے اس واقعے پر ہر طبقہ فکر کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا مزید پڑھیں