ہنٹر  کا اعترافِ جرم کا فیصلہ ،صدر بائیڈن کی حمایت

امریکی صدر جو بائیڈن نےمنگل کے روز اپنے بیٹے ہنٹر کے لئے حمایت کا اظہار کیا ، جنہوں نے وفاقی انکم ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی کے دو الزامات اور غیر قانونی طور پر ایک گن رکھنے کاجرم قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹےہنٹر بائیڈن نے جسٹس ڈپارٹمنٹ کے مزید پڑھیں

امریکی اور چینی صدور کے براہ راست رابطے کا کوئی متبادل نہیں، بلنکن

ویب ڈیسک —  امریکی وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ چین کا ان کا دورہ، امریکہ ۔ چین تعلقات میں کسی قدر استحکام کی شروعات ثابت ہوگا اور سربراہانِ مملکت سمیت اعلیٰ سطحی رابطے بڑھیں گے۔ امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے پروگرام ” گڈ مارننگ مزید پڑھیں

لاپتہ سیاحتی آبدوز میں سوار پاکستانی باپ بیٹا کون ہیں؟

ویب ڈیسک —  اتوار کی رات لاپتہ ہونے والی سیاحتی آبدوز میں شامل پانچ افراد میں دو پاکستانی باپ بیٹا شہزادہ داؤد اور ان کے انیس سالہ بیٹے سلمان بھی شامل ہیں، جو اس تاریخی جہاز کی باقیات دیکھنے کے لئے گئے تھے۔ ان کا تعلق پاکستان کے ممتاز کاروباری گروپ داؤد ہرکولیس کارپوریشن سے مزید پڑھیں

‘ممکن ہے ٹائٹن ، ٹائیٹینک کے ملبے میں الجھ گئی ہو’

جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے، شمالی بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں اس سب میرین کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا ہے، جو اتوار کی صبح پانچ سواروں کو لے کر سمندر میں کہیں غائب ہو گئی ہے۔ یہ پانچ سوار 1912 میں غرقاب ہونے والے بحری جہاز ٹائیٹینک کی باقیات مزید پڑھیں

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات: اختتامِ ہفتہ 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

ویب ڈیسک —  اس اختتام ہفتہ امریکہ کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جن میں آئیڈاہو کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مارے جانے والے چار افراد کے علاوہ جن کی لاشیں ملیں، ریاست پنسلوانیا کے ریاستی پولیس کے ایک اہلکار مزید پڑھیں

بلنکن کی صدر شی سے ملاقات: کیا امریکہ اور چین کے سخت مؤقف میں لچک کے آثار ہیں؟

ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اپنے دورۂ چین کے دوسرے روز چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر شی نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی مزید پڑھیں

افغانستان میں دہشت گرد گروپس پر اقوام متحدہ اور امریکی اندازوں میں تضاد کیوں ہے؟

واشنگٹن ڈی سی —  افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بارے میں بڑھتے ہوئے شواہد ہیں کہ افغانستان تیزی سے دہشت گرد سرگرمیوں کے ایک گڑھ میں تبدیل ہو رہا ہے جب کہ کچھ امریکی عہدے دار اس رپورٹ کے اعداد و شمارکو حقیقت پر مبنی نہیں سمجھتے۔ اقوام مزید پڑھیں

امریکہ: جون ٹینتھ ہے کیا اور اس دن جشن کیوں منایا جاتا ہے؟

ویب ڈیسک —  امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں غلامی کے خاتمے کی خوشی منانے سے متعلق وفاقی تعطیل جون ٹینتھ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ امریکی زندگی میں ایک نئی روح پھونک دے گی۔ صدر بائیڈن نے یہ بات امریکہ کی نئی وفاقی تعطیل’جون ٹینتھ‘ منانے کے لیے رواں ہفتے وائٹ مزید پڑھیں

امریکہ کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ چین: کیا دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے؟

ویب ڈٰیسک —  امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے اتوار کو بیجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن کے بارے میں بلنکن کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ان ملاقاتوں سے مؤثر رابطے قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ بلنکن مزید پڑھیں