امریکہ: اسقاط حمل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک —  امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے کیس پر فیصلے کے بعد 2022 میں عدالت پر عوامی اعتماد گزشتہ 50 سالوں کی کم ترین سطح تک گر گیا جب کہ اس کے نتیجے میں خواتین کے لیے صحت کی اس سہولت تک رسائی پر ریاستی اور دوسری پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ مزید پڑھیں

نیویارک شہر اپنی دیوہیکل عمارتوں کے بوجھ سے زمین میں دھنس رہا ہے 

ویب ڈیسک —  ارتھ فیوچر نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیویارک شہر میں قائم عمارتوں کا بوجھ 762 ارب کلوگرام ہے سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ نیویارک ہر سال 1 سے 2 ملی میٹر زمین میں دھنس رہا ہے۔ ماہرین ارضیات کہتے ہیں کہ لوئیر مزید پڑھیں

شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کی یاد : فوٹوگرافروں کے تعاقب کےواقعہ نے ہیری کو ہلا کر رکھ دیا

ویب ڈیسک —  برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی گاڑی کا اس ہفتے نیو یارک میں ٹیبلوائیڈ میڈیا کے تعاقب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ممکنہ خطرناک صورت حال نے جوڑے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اگرچہ اس واقعہ کی تفصیلات ابھی واضح طور پر بیان نہیں کی گئیں مزید پڑھیں

مونٹانا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی

ویب ڈیسک —  امریکہ کی ریاست مونٹانا کے گورنر گریک جین فورٹے نے چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد مونٹانا امریکہ کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اس ویڈیو ایپ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ اس قانون کے بعد مونٹانا میں گوگل اور ایپل کے مزید پڑھیں

مغرب میں اظہارِ رائے کی آزادی خطرے میں ہے: سلمان رشدی

ویب ڈیسک —  مصنف سلمان رشدی کو اس ہفتے کے شروع میں برٹش بک ایوارڈز کی تقریب میں فریڈم ٹو پبلش ایوارڈ سے نوزا گیا۔ اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں سلمان رشدی نے کہا کہ مغرب میں اظہارِ رائے کی آزادی ان کی زندگی میں اس وقت سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔ مزید پڑھیں

نیویارک میں حادثے میں 20 افراد کی ہلاکت پر لیموزین کمپنی کے مالک پر فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک —  نیویارک کے دیہی علاقے میں لیموزین کے حادثے میں 20 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں لیموزین سروس کے مالک کو دوسرے درجے کے قتل(Second Degree Manslaughter) کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ جیوری نے بدھ کے روز نعمان حسین کو 2018 میں ہونے والے حادثے میں مجرم ٹھہرا دیا۔ تقریباً دو مزید پڑھیں

امریکی حکومت کے ڈیفالٹ سےعام شہریوں کی زندگیوں پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

واشنگٹن —  قرض کی حد میں اضافے کے بارے میں واشنگٹن میں ہونے والے تمام سیاسی داؤ پیچ عام امریکیوں کی روز مرہ زندگیوں سے بہت دور لگتے ہیں۔ لیکن یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ڈیفالٹ کے بہت گہرے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکہ سے باہر کے لوگوں کے لیے امریکہ کو مزید پڑھیں

ایران روس کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے: امریکی محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک —  امریکہ نے کہا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ روس اور ایران اپنے فوجی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران روس کا سب سے بڑا فوجی پشت پناہ ہے، اور ایران پہلے ہی روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے توپ خانے مزید پڑھیں