کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167روپے سے نیچے آگئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرگئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 167روپے سے نیچے آگئی۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 39 پیسے کم ہوئی اورڈالر 166 روپے 87 پیسے مزید پڑھیں
زمرہ: business News Urdu
شدید بارش سے سپر ہائی وے سبزی منڈی بھی ڈوب گئی
کراچی: تیز بارش نے سپر ہائی وے پر واقع کراچی سبزی منڈی کو بھی ڈبو دیا، منڈی میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا جو پہلے سے لگے ہوئے گندگی کے ڈھیر سے مل کر کیچڑ میں تبدیل ہوگیا۔ منڈی سے کیچڑ پانی کی نکاسی کا کام بھی بروقت شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس کے مطابق بارش مزید پڑھیں
ایف بی آر نے225ارب کے بے نامی اثاثوں کا سراغ لگالیا
اسلام آباد: ٹیکس نیٹ سے باہر امیر لوگوں کا سراغ لگانے کیلیے بینکوں نے ایف بی آر کو بے نامی اکانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم ایف بی آر نے دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر 225 ارب کے بے نامی اثاثہ جات و جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے۔لیکن مزید پڑھیں
پاکستانی کورونا سے زیادہ بیروزگاری اور مہنگائی سے پریشان
اسلام آباد: پاکستانی عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے لیے کورونا وبا سے زیادہ فکرمند ہیں۔ عوام کی یہ رائے بین الاقوامی ریسرچ کمپنی اپسوس ( Ipsos ) کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔ سروے کے مطابق مارچ کی نسبت جون کے مہینے میں لوگوں کا معیشت پر اعتماد مزید کم ہوگیا۔ اپسوس پاکستان مزید پڑھیں
پاکستان کو ورلڈ بینک سے مزید 50 کروڑ 55لاکھ ڈالر کی رقم موصول
کراچی: ورلڈ بینک سے پاکستان کو مزید 50 کروڑ 55لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ ورلڈ بینک سے قرضوں کی مد میں ملنے والی رقوم کی اسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک سے مزید 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے مزید پڑھیں
سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی ، عالمی سطح پر بھی اضافہ رک گیا
کراچی: سونے کی مقامی وعالمی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے1930 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے فی تولہ مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس کی چھوٹ دے دی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کے لئے 15 لاکھ ٹن گندم کی درآمد پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی بھی چھوٹ دے دی ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کابینہ کے فیصلہ کے تحت درآمد کی جانے والی 15 لاکھ مزید پڑھیں
گندم اسمگلنگ روکنے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کا حکم
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کو گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سرحدوں کو سیل کردیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی آپریشن شروع کریں۔ صوبائی وزیر خوراک مزید پڑھیں
جاری کھاتے کا خسارہ 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا
کراچی: مالی سال 2019-20 میں جاری کھاتے کا خسارہ 78 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 2.96 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ مالی سال 2019-20 میں جی ڈی پی کے 1.1فیصد تک سُکڑ گیا جو مالی سال 2018-19 میں جی ڈی پی کا 4.8 فیصد مزید پڑھیں
ایران کو آم کی برآمد میں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ رکاوٹ قرار
کراچی: فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو پاکستان سے ایران کو آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایران کے لیے ہاٹ واٹر پراسیسنگ پلانٹس کی منظوری کے عمل میں مرجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ مزید پڑھیں