اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ، ایران کی تردید

نیویارک: اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، تاہم ایران نے اسرائیلی حملے کی تردید کی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 30 منٹ پر اصفہان پر تین ڈرون حملے کیے گئے، ایرانی فضائیہ نے تینوں ڈرون مار گرائے، تاہم اب صورتحال مزید پڑھیں

حافظ نعیم الرحمن نے جماعتِ اسلامی پاکستان کی امارت کا حلف اٹھا لیا

لاہور:نومنتخب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے چھٹے امیر کی حیثیت سے جماعتِ اسلامی پاکستان کی امارت کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب جماعت کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقد ہوئی، حلف برداری میں جماعت اسلامی کے ہنماؤں،کارکنوں،سیاسی جماعتوں کے نمائندوں،وکلاء صحافی، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزید پڑھیں

مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی: آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیر ملکی سفراء بھی بطور مہمان شریک ہیں۔ اپنے خطاب میں صدر مملکت مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اسلام آباد :ہائیکورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی متفرق منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب مزید پڑھیں

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس،سروسز چیفس، چیف جسٹس،غیر ملکی سفیروں کی شرکت

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، دیگر سروسز چیفس، چیف جسٹس آف پاکستان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز اور متعدد ممالک کے سفیروں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری مزید پڑھیں

فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا: احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔ مزید پڑھیں

سیکورٹی فورسزنے افغانستان سے دراندازی کوشش ناکام بنادی، 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقہ سپین کئی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی مزید پڑھیں

جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

راولپنڈی: سابق ڈی جی انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سپریم کورٹ اور وزارت دفاع کی ہدایت پر ادارے کے اندر خود احتسابی کا سلسلہ مزید پڑھیں

وزیر داخلہ کا بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف ملک گیر کارروائی کی ہدایت دے دی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید پڑھیں

پاکستان اوربھارت مذاکرات سے مسائل حل کریں: امریکی محکمہ خارجہ

 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں۔ پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے،دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی مزید پڑھیں