کراچی: زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاؤن اور سرجانی تھانے ممیں مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر
کراچی: شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور حد نگاہ صرف 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑی ہیں،جن کی رفتار 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شمال مشرقی سمت بلوچستان کی جانب سے چلنے والی معمول سے تیز ہواؤں کی وجہ حدِ نگاہ بھی متاثر ہورہی ہے، اور مزید پڑھیں
لاہور میں ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس کے زیر حراست ملزم ہلاک
لاہور: زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ سے ملزم عادل ہلاک ہوگیا۔ ایس پی سی اے کے مطابق لاہور میں زیر حراست ملزم کے ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزم عادل ہلاک ہوگیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ ایس مزید پڑھیں
عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانی کو تاریخ کبھی مزید پڑھیں
اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے، 24 گھنٹوں میں 26 افراد متاثر
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، اور صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 8 افراد کا تعلق شہری مزید پڑھیں
آئندہ سال پورے امتحانات لیےجائیں گےاورسلیبس بھی مختصرنہیں ہوگا، وفاقی وزیرتعلیم
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پورے امتحانات لیے جائیں گے اور سلیبس بھی مختصر نہیں ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں معاشرتی اورمعاشی طور پر نقصان پہنچایا وہاں تعلیم وتحقیق کے فروغ مزید پڑھیں
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے، اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پنجاب مزید پڑھیں
پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ اس وقت نیب ہے، شاہد خاقان عباسی
لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ اس وقت نیب ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کی حقیقت ابھی طرف دھاندلی ہے کیونکہ قانون کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، احتساب مزید پڑھیں
عدالتیں آزاد ہیں اور کسی ادارے کے دباؤ میں نہیں، چیف جسٹس
لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے عدلیہ پر اداروں کا دباؤ ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں آزاد نہیں اور اداروں کے دباؤ میں کام کررہی ہیں، ہم ایک حلف کے پابند ہیں، میں مزید پڑھیں
ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں پیشرفت، ملزمان کے ڈی این اے میچ نہیں ہوئے
کراچی: ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت، ملزم جنید اور وقاص کے ڈی این اے ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی مزید پڑھیں