کورنگی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی، پڑوسی کا ڈی این اے میچ کرگیا

 کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ کمسن بچی ماہم کو اغوا کرکے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس حل ہوگیا، زیرحراست ملزم ذاکر کا ڈی این اے میچ کرجانے پر اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا، ملزم بچی کا محلہ دار اور رکشا ڈرائیور ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے اس حوالے سے بتایا مزید پڑھیں

بھارت سیاسی مقاصد کیلیے عالمی کرکٹرز کو روک کر اپنا ہی نقصان کرے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا انٹرنیشنل کرکٹر  ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لیے دباﺅ ڈالنا افسوس ناک ہے، کرکٹ کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا عمل نریندر مودی پہلے بھی کرچکے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز مزید پڑھیں

ناظم آباد میں پولیس نے کریانہ، سبزی و پولٹری کی دکانیں زبردستی بند کرادیں

 کراچی: کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے اپنا قانون بنالیا، لیاقت آباد 10 نمبر پر پرندوں کی مارکیٹ عروج پر لگی رہی جب کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہی ناظم آباد گول مارکیٹ میں پولیس نے کریانہ، سبزی پولٹری اور گوشت کی دکانیں دوسرے روز بھی زبردستی بند کرادیں۔ سندھ حکومت نے کھانے مزید پڑھیں

نصیر آباد اور جعفر آباد خشک سالی کی لپیٹ میں، فصلیں متاثر

جمعیت علماءاسلام کےراہنما مولانا عبداللہ جتک نے کہا ہے کہ نصیر آباد اور جعفر آباد خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، پانی کی شدید قلت کے باعث فصلیں متاثر ہیں اورمال مویشیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ متعلقہ حکام نے پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سپریم مزید پڑھیں

پنجاب کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل جائیں گے

 راولپنڈی: محکمئہ تعلیم پنجاب کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور کل بروز پیر 2 اگست سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھل جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تمام تیاریاں مکمل اور اسکولوں کی ہنگامی بنیاد پر صفائیاں کردی گئیں ہیں۔ طلبہ کے لیے مزید پڑھیں

حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، فضل الرحمان

 پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں جب کہ ایف ٹی اے ایف اور خواتین تشدد بل اسلام اور آئین کے خلاف ہیں جنہیں زبردستی منظور کرایا گیا۔ پشاور میں بات کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے مزید پڑھیں

کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر فیکٹری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ

 کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد مزدوروں اور نوکری پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر میں اتوار کو بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کی طویل قطاریں لگی مزید پڑھیں

کراچی پولیس کورونا حفاظتی لباس کیساتھ فرائض سر انجام دینے لگی

 کراچی: کراچی پولیس نے ساؤتھ زون میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی لباس فراہم کردیے ہیں۔  پولیس اہل کاروں نے اتوار کو حفاظتی لباس پہن کر فرائض سرانجام دیے، حفاظتی لباس میں ملبوس پولیس اہل کاروں کو دیکھ کر شہریوں کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ مزید پڑھیں

نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، آئی جی اسلام آباد

 اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ نورمقدم کیس میں پولیس پر کوئی دباؤ نہیں، تفتیش کے دوران جو بھی ملوث پایا جارہا ہے اسے گرفتار کیا جارہا ہے۔ وفاقی پولیس کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

 کراچی: شہر قائد میں رشتے کے تنازع پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق اتوار کی شام ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھکر گوٹھ میں شادی کی تقریب میں کار سوار ملزمان پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، نتیجے مزید پڑھیں