کراچی: 10 سال سے لاپتا شہری سردراز کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، سربراہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی کی درخواست مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کھیل میں سیاست کو لاکر ایک بار پھر اپنا مکرہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی، جس میں کشمیر پریمئر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید
شمالی وزیر ستان: ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کردی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب مزید پڑھیں
پی آئی اے حکام کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
لاہور: پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے عاشورہ کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے جو11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اورزائرین کی واپسی کا آپریشن مزید پڑھیں
کوروناوبا؛ ان ڈورڈائننگ پھربند، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں پابندیاں پھر سخت کردی ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران اسد عمر نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی مزید پڑھیں
وزیراعظم کا بغیر سود قرضوں اور غربت میں کمی کیلیے پروگرام کا اعلان
راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے اور غربت میں کمی کے لیے وژن پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں ںے اسلام آباد میں تین روزہ آئی سی ای سی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی آمدنی مزید پڑھیں
کورونا قواعد کی خلاف ورزی؛ سندھ میں تھانیداروں کو ڈپٹی کمشنر کے اختیارات مل گئے
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانے داروں کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جو ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان داروں، صنعتوں، دفاتر میں پولیس انسپکٹر کارروائی کرسکے مزید پڑھیں
حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلیے پٹرول کے نرخ پھر بڑھا دیے، بلاول
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہا ہے کہ خان صاحب عوام پر رحم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے مزید پڑھیں
امریکی کمپنی کا خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف حکومت پاکستان کو خط
کراچی: امریکی کمپنی ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے شکایت کردی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے اپنے مزید پڑھیں
تھرپارکرمیں پہلی مرتبہ کھجور کے درختوں کی کامیاب افزائش
کراچی.: دعا فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض عالم نے کہا ہے کہ صحرائے تھر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھجور کی کاشت کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے اور دو سال آٹھ ماہ قبل لگائے گئے 125 درختوں میں سے 26 درختوں پر پھل لگے ہوئے ہیں- واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں دعا فاونڈیشن نے مزید پڑھیں