ن لیگی ایم پی اے وارث کلو کورونا کے باعث انتقال کرگئے

خوشاب:  مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ وارث کلوکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ کئی روز سے لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نمازجنازہ مزید پڑھیں

ووٹ کے لیے دوران عدت بیوہ کے گھر سے نکلنے کی شرعاً گنجائش نہیں، جامعہ بنوریہ کا فتویٰ

 کراچی:  جامعہ بنوریہ العالمیہ کے دارالافتا نے اپنے فتوے میں کہاہے کہ عام حالات میں جمہور اہل علم کے نزدیک قرآن و سنت کے واضح نصوص کی روشنی میں ووٹ ڈالنا ایسی شرعی ضرورت اور مجبوری میں داخل نہیں جس کے لیے شریعت کے دائرے میں عورت کو دوران عدت گھر سے نکلنے کی گنجائش مزید پڑھیں

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 8 کان کن پھنس گئے، ایک لاش نکال لی گئی

 کوئٹہ: مارواڑ کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 کانکن پھنس گئے جبکہ ایک کی لاش کان سے نکال لی گئی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 کانکن پھنس گئے دو کان کنوں کو زندہ جبکہ ایک کی لاش کان سے نکال مزید پڑھیں

بھارت کا زائد ہتھیاروں کا حصول خطے میں طاقت کے توازن کو خراب کررہا ہے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زائد ہتھیار خرید رہا ہے، بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کا حصول خطے میں طاقت کے توازن کو خراب کررہا ہے۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید مزید پڑھیں

حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟۔ لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں سے مزید پڑھیں

رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا

 اسلام آباد: حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، رمضان پیکج کے مزید پڑھیں

صوبے میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، وزیرتعلیم سندھ

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز مزید پڑھیں

حکومت کا کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ

 اسلام آباد / کراچی: حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے، اور  پاور ڈویژن نے 11 ماہ  کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1712 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے مزید پڑھیں

سندھ حکومت کے مالی حسابات میں 9 ارب روپے کی بے ضابطگی کا انکشاف

 کراچی: سندھ میں مال مفت دل بے رحم کے طور پر قومی خزانے کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ میں مالیاتی امور میں بے قاعدگی سامنے آئی ہے اور سندھ حکومت کے مالی حسابات پر آڈیٹر جنرل نے اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی کی ہے۔ اس ضمن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان مزید پڑھیں