نیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے کیوں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعت حکمرانی کررہی ہے جو مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات انہوں ںے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ وزیر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
افواجِ پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر کرارا جواب
راولپنڈی: افواجِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں جب کہ پاکستانی فوج بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبکیوں پر افواج پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ناکامیوں کوچھپانے کے لئے بھارت الٹے بیانات اور غلط بیانی سے کام مزید پڑھیں
قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل: کیا ڈی این اے پولیس کو ملزم تک پہنچا سکتا ہے؟
ضلع قصور ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز ہے اور وجوہات وہی ہیں۔ تحصیل چونیاں کے ایک علاقے سے چند روز قبل ایک کمسن بچے کی لاش اور دو کے باقیات ملے تھے۔ مقامی افراد کے خدشات سچ ثابت ہوئے۔ فیضان نامی کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ باقی دو کے مزید پڑھیں
پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ
اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے دسمبر 2013 سے زیر التوا ٹرائل کو مکمل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل خصوصی عدالت کے بینچ نے غداری کیس مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹرشاکس، لوگوں میں خوف و ہراس
آزاد کشمیر میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے آفٹرشاکس جاری ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ متعدد زلزلہ متاثرین نے رات گھروں سے باہر گزاری۔ منگل کو آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے سے سب سے زیادہ آزاد کشمیر کے علاقے متاثر ہوئے اور مواصلاتی نظام مزید پڑھیں
وزیراعظم اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و مزید پڑھیں
توہین رسالت کیس میں سزائے موت کا ملزم بری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے ملزم وجیہہ الحسن کو بری کردیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف توہین رسالت کا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ ٹرائل کورٹ نے وجیہہ الحسن کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تهی اور ہائی کورٹ نے مزید پڑھیں
مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے خلاف چودھری ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان مزید پڑھیں
چلاس کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق
چلاس: شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ کے چٹان کے ٹکرانے کے سبب 10 فوجیوں سمیت 26 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اور گیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو مزید پڑھیں
وزیر اعظم ٹرمپ کو کشمیر کی اصل صورتحال بتانے کیلیے امریکا آئے ہیں، شاہ محمود قریشی
نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال سے آگاہ کرنے امریکا آئے ہیں۔ نیویارک میں میڈیا سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور بتایا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر مزید پڑھیں