عمران خان نے کہا ہے مذاکرات ہوں مگر مطالبات کی منظوری کا ٹائم فریم ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ہوں مگر مطالبات کی منظوری کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو مذاکرات کے آغاز کے بارے میں آگاہ کردیا مگر انھوں نے مزید پڑھیں

سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے، عارف علوی

پشاور: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ  اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں،  ملک کا وقت مزید پڑھیں

صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کا ری کاؤنٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

کوئٹہ: باپ پارٹی کے صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کا صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں ری کاؤنٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔  الیکش کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی درخواست پر بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔  صالح مزید پڑھیں

محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کردی، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال 26-2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ والدین اور طلبہ مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ کی مد میں ریکارڈ 30 ارب روپے جاری

پشاور: حکومت خیبرپختونخوا  نے نو ماہ کے دوران صحت کارڈ  کی مد میں 30 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد مزید پڑھیں

میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام کے سبب ہم پر عائد امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، میزائل پروگرام پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند دن قبل خوارج کے حملے میں ہمارے 17 اہلکار شہید ہوئے ان کے لیے مزید پڑھیں

پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور

کراچی:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پیکا آرڈیننس کے تحت درج مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیکا آرڈیننس کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے مؤقف دیا مزید پڑھیں

کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ہے، مسئلہ دہشتگردی نہیں باہمی تنازع ہے، گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ہے، مسئلہ دہشتگردی نہیں باہمی تنازع ہے۔ کے پی کے کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ہوا، جس میں کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کو مزید پڑھیں

متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے متاثرین کرم کی امداد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔ گورنر کے پی کی ہدایت پر ہلال احمر خیبر پختونخوا دفتر میں خصوصی سیل اور مشترکہ خصوصی امدادی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے اراکین میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ڈاکٹر علی مزید پڑھیں

ریلوے کا لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن کی طرز پر نئی ٹرین چلانے کا عندیہ

لاہور: پاکستان ریلوے کے سی ای او نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی اور مرحلہ وار تمام کوچز کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ ای کچہری کے دوران عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی مزید پڑھیں