خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

پشاور: مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے ایم پاکس کے چھٹے کیس کی تصدیق کردی۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی یونین کونسل کوٹ کشمیر کے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی ہے، مذکورہ مریض 28 نومبر کو رات 9:30 بجے دبئی سے مزید پڑھیں

جولوگ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں سڑکوں پرغل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو لوگ اسمبلیوں سے ڈی اے ، ڈی اے لے رہے ہیں وہ سڑکوں پر غل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں۔ لاہور میں آئی ٹی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہ کہ 24 نومبر انتشار کی سیاست کا واٹر لو مزید پڑھیں

کراچی: سزا سن کر ملزمان کے عدالت سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے سزا سن کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس افسر جمیل احمد کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کا فیصلہ مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، شرجیل میمن

حیدر آباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔ سندھ پراپرٹی ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی  میرا فیورٹ سبجیکٹ نہیں۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ کا پلندہ بنایا جارہا ہے۔کوئی کہہ مزید پڑھیں

اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کے 156 کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد میں احتجاج سے گرفتار 156 پی ٹی آئی کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج کیسز کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء انصر کیانی، مرزا عاصم بیگ، صہیب الیاس عدالت مزید پڑھیں

ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود مزید پڑھیں

یکم جولائی سے بھرتی ہونے والے ملازم کو پنشن نہیں ملے گی، وزرات خزانہ

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف معاشی شعبوں سے نکل جانا حکومت کے حق میں بہتر ہے،یکم جولائی  سے بھرتی ہونیوالے کسی ملازم کو سرکاری پنشن نہیں ملیگی. وفاقی وزیر نے کہا کہ چاول اور مکئی کی پیداوار میں حکومت کی عدم موجودگی سے نمو ہوئی،چاول کی برآمدات 4 ارب مزید پڑھیں

کراچی کے معروف ہوٹل میں آتشزدگی، کمرہ جل کر خاکستر

کراچی میں شارع فیصل پرواقع معروف ہوٹل میں  آتشزدگی سے تیسری منزل پرواقع ایک کمرہ مکمل طور پر جل گیا۔ آرٹلری میدان تھانے کے علاقے شارع فیصل پرواقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔ آتشزدگی کے باعث ہوٹل کی دوسری اور تیسری منزل میں دھواں بھرگیا،آتشزدگی کے واقعے مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دئیے۔ سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر2024 تک کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران 1853 مقدمات دائر ہوئے۔ ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دئیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے دوران مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ مزید پڑھیں