کراچی: سپرنیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے اپنی ذیلی کمپنی سپرنیٹ سیکیور سلوشنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ایک معروف بینک کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کا سائبر سیکیورٹی معاہدہ کرلیا ہے۔ سپرنیٹ سیکیورسلوشنز نے پاکستان کے ایک سرفہرست بینک کے ساتھ 5سالہ معاہدہ کیا ہے۔ سال 2021 میں کیے گئے پہلے 5سالہ معاہدے کی کامیاب تکمیل کے بعد مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 30ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 753ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ مزید پڑھیں
اوکاڑہ؛ بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم
اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کورٹ نے بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے ملزم شوہر کو کوڑوں کی سزا کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان کی عدالت نے ملزم کو 80 کوڑے مارنے کا حکم سنایا۔ عدالت نے ملزم محمد بوٹا کو 80 کوڑے مارنے کی شرعی سزا سنائی جبکہ ملزم مزید پڑھیں
سی ٹی ڈی کی کارکردگی مؤثر بنانے کیلیے جدید آلات سے لیس کرنا ناگزیر ہے، آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کوجدیدآلات سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ شعبہ انسداد دہشت گردی میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اور جدید آلات کی ضرورت و حصول سے متعلق اہم اجلاس آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرصدارت ہوا، جس میں گفتگو مزید پڑھیں
صدر ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ کی ملاقات
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار مزید پڑھیں
میرپورخاص؛ میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب
کراچی: میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو مزید پڑھیں
وزیر بلدیات سندھ کی گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش
کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبائی صنعتی زونز میں گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تین روزہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ ان مزید پڑھیں
پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خاتون زخمی
کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے ہاشم گبول گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے خاتون پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون 60 سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان کو فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب مزید پڑھیں
سیالکوٹ؛ ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر بیٹے کا گھر لوٹ لیا، 35 لاکھ نقدی اور 5تولہ سونا لیکر فرار
تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گھر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کے گھر کا صفایا کر دیا، بیٹا فاتحہ خوانی کے بعد گھر آیا تو 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے سونا غائب تھا۔ مزید پڑھیں
پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔ یومِ دستور (10 اپریل) کی مناسبت سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا مزید پڑھیں