اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور انہیں ایران امریکا مذاکرات میں ہوئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا جس میں اسلام مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس، وطن عزیز کو کلیدی ملک قرار دے دیا گیا
کراچی: امریکا کی معروف درسگاہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس کے دوران امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اہم خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باصلاحیت اور کلیدی ملک قرار دے دیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل، نوجوان آبادی اور اسٹریٹجک محلِ وقوع مزید پڑھیں
ٹرمپ اور ایران کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور ایرانی حکام کی وارننگ کے باعث آبنائے ہرمز میں تناؤ کی صورت حال ہے لیکن پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی ہے۔ پی این ایس سی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کا ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے جید علمائے کرام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی مزید پڑھیں
دورہ اسلام آباد: امریکی نائب صدر کی فلائٹ کا کال سائن SAM095 رکھنے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
اسلام آباد: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورۂ پاکستان کے لیے آنے والی خصوصی پرواز کے کال سائن سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس پرواز کا کال سائن “SAM095” رکھا گیا ہے، جو ایک خصوصی فضائی مشن (اسپیشل ایئر مشن) کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کال سائن عموماً مزید پڑھیں
امریکی نائب صدر کی زیرِقیادت اعلیٰ سطح وفدپاکستان پہنچ گیا، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا
اسلام آباد: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح امریکی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ امریکی وفد کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد مزید پڑھیں
وزیرِخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی مزید پڑھیں
اسلام آباد مذاکرات؛ امریکا اور ایران کے مؤقف اور مطالبات میں کتنا فرق ہے؟
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں آج امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ہو رہے ہیں، جس میں پاکستان کی ثالثی میں فریقین کے وفود پیچیدہ اور حساس معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کی طویل اور کامیاب سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ہونے والی یہ بات چیت عارضی جنگ بندی کو مستقل کرنے مزید پڑھیں
سفارتی میدان کے ساتھ پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبول
تھائی لینڈ کے بُدھ مت راہبوں نے پاکستان میں موجود تاریخی بدھ مت مقامات کی زیارت کو زندگی کے مقدس ترین لمحات قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بُدھ راہبوں کا 15 رکنی وفد یکم اپریل 2026 کو اسلام آباد پہنچا۔ بدھ راہبوں میں تھائی لینڈ اور لاؤس کے سیاح شامل تھے۔ وفد نے سوات، ٹیکسلا، پشاور مزید پڑھیں
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 746 ڈالر فی اونس کی مزید پڑھیں