کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے پانچویں روز خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کردیاگیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘ کے پانچویں روز اداکار و ہدایت کار خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا مزید پڑھیں
زمرہ: Showbiz News Urdu
پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم بے قابو، فوج بلانی پڑ گئی
ڈھاکا: پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلیے فوج بلانی پڑ گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کے باعث کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے بدل کر ایک مال مزید پڑھیں
نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اروشی روٹیلا
ابوظبی: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔ ابوظبی میں ایوارڈ فنکشن کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اروشی روٹیلا نے جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ اداکارہ مزید پڑھیں
اداکار گووندا اپنے ہی ریوالور کی گولی سے زخمی، اسپتال سے مداحوں کیلیے پیغام
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل مزید پڑھیں
ہنی ٹریپ کیس؛ خلیل الرحمن قمر کو گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنی ٹریپ کیس میں رائٹرخلیل الرحمن قمر کو ان کی گاڑی کی رجسٹریشن بک دینے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں پولیس کو گاڑی کی رجسٹریشن بک خلیل الرحمن قمر کو دینے کا حکم دیا۔خلیل الرحمان قمر کی مزید پڑھیں
فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت آگئی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پربھاس کے کردار کو ’جوکر‘ سے تشبیہ دی تھی جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے اپنے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مزید پڑھیں
بڑے پردے پر واپسی، زرین خان نے ایکشن یا کامیڈی فلم کا اشارہ دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کافی عرصے سے بڑے پردے سے غائب تھیں، جس کی وجہ سے ان کے مداح ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر سیشن منعقد کیا، جہاں ایک صارف نے ان سے پوچھا، ’آپ کو مزید فلمیں کرنی مزید پڑھیں
ڈرامے میں استعمال ہونے والے خاکے مصور کو واپس مل گئے
کراچی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کلچر اینڈ اسپورٹس کے سینیئر ڈائریکٹر نے دونوں پینٹنگز آرٹسٹ کے حوالے کردیں جبکہ آرٹسٹ سیفی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دس لاکھ روپے رائلٹی کےمطالبہ کے لئے قانونی مزید پڑھیں
ڈائریکٹر کو ڈینگی ہونے سے اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی فلم شوٹنگ روک دی گئی
ممبئی: اجے دیوگن اور رکول پریت سنگھ کی مشہور فلم ’دے دے پیار دے‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور اس بار فلم میں رومانوی کامیڈی کا تڑکا مزید بڑھانے کے لیے آر مادھاون کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو اجے دیوگن کے ساتھ ہارر فلم شیطان میں بھی نظر آئے مزید پڑھیں
سیف علی خان اور کرینہ کپور بربھاس کی فلم ‘اسپرٹ’ میں منفی کردار کریں گے
ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مشہور فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا اب اپنی آنے والی فلم ’اسپرٹ‘ میں بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کو یکجا کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے جس نے پہلے ہی فلم کے حوالے مزید پڑھیں