انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس

 لاہور: پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل بین الاقوامی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجابی فلم نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں چھ کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید پڑھیں

حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیا، عوام سیخ پا

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف غیر ملکی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔  سوشل میڈیا پر ان کے ایک تازہ انٹرویو کا کلپ وائرل ہے جس میں بائیکاٹ مہم پر وہ یہ کہتی نظر مزید پڑھیں

روتی ہوئی خواتین پردہ اسکرین پر زیادہ بکتی ہیں، رابعہ بٹ

 ممبئی: پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔  ایک یونیورسٹی ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام ناظرین ایسے ڈرامے اور مزید پڑھیں

10 دن میں 700 کروڑ بزنس، رنبیر کپور کی ’انیمل‘ نے ’غدر2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر حکمرانی کررہی ہے اور اب اس نے سنی دیول کی ’غدر2‘ کو مزید پڑھیں

“پیسے اور شہرت کی خاطر اپنی عزت نہ کھوئیں”، یمنیٰ زیدی تنقید کی زد میں

  کراچی: مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ کے بعد کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کی تشہیر کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام مزید پڑھیں

“بہت زیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں”، بھارتی اداکارہ کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

 ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کی درندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماوْں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں فلسطینی صحافی کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ “فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے”۔ اداکارہ مزید پڑھیں

انفلوئنسر فریال مخدوم نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

 ممبئی: برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور انفلوئنسر فریال مخدوم نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔  فریال مخدوم نے حال ہی میں عمرہ کے بعد جدہ شہر میں انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کے لباس کی چوائس پر تنقید کی جارہی ہے۔ عمرے کے مزید پڑھیں

’انیمل‘ ڈائریکٹر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے خواہش کا اظہار کردیا

 ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر کردیا۔  بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فلمساز نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں مزید پڑھیں

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نیٹ فلکس تک رسائی کیوں نہیں؟ نبیل قریشی نے بتادیا

 لاہور: نامور فلمساز نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو نیٹ فلکس پر جگہ نہیں ملتی۔  ایک تازہ انٹرویو میں عالمی سطح پر پاکستانی سینما کی رسائی پر فلمساز کا کہنا تھا کہ اس کام میں بنیادی رکاوٹ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا مزید پڑھیں

عالیہ بھٹ اور کپل شرما کا کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ اور نامور کامیڈین کپل شرما کی کینسر میں مبتلا بچوں کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ عالیہ بھٹ نے اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں سے وقت نکال کر ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ کپل شرما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عالیہ مزید پڑھیں