یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے پتّی کی قیمت میں 127 روپے تک اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی، مصالحہ جات اور صابن سمیت 10 سے زائد برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ برانڈڈ چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے تک اضافہ کیا گیا، دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 960 گرام چائے کی قیمت میں 105 مزید پڑھیں

ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں بازار کھلے ہیں اور کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اضافی ٹیکسز اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت بیشتر شہروں میں مزید پڑھیں

سی پیک کے تحت کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ روک دیا گیا، پاکستان نے چین کو آگاہ کردیا

 اسلام آباد:  سی پیک کا کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ روک دیا گیا ہے جس کے بعد چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یہ منصوبے شدیدتاخیر کا شکارہوگئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں چین کواس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے یہ منصوبہ روکنے کافیصلہ اس پری مزید پڑھیں

معاشی صورتحال؛ حکومتی ٹیم کے آئی ایم ایف اورتاجربرادری سے الگ الگ مذاکرات

 اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں وفد نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا۔ اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اوروزارت تجارت حکام شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اقتصادی مزید پڑھیں

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی مزید پڑھیں

کیکڑا ون گیس منصوبے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، ایم ڈی پی پی ایل کا انکشاف

 کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے ایم ڈی اور سی ای او معین رضا خان نے انکشاف کیا ہے کہ کیکڑا ون میں گیس کے ذخائر کے حوالے سے وزیر اعظم کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا شروع سے ہی اس منصوبے کی ناکامی کا امکان 86 فیصد تک تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپنی کے 68 مزید پڑھیں

دھرنا روکنے کیلئے کنٹینرز پکڑنے سے ملکی برآمدات متاثر

کراچی سے جانے والے 10 ہزار سے زائد کنٹینرز میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات بھی موجود ہیں سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر ملک کی برآمدات اور تجارت کو نشانہ نہ بنایا جائے، ایکسپورٹرز کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں دھرنا فیشن شروع ہوتے ہی کنٹینر کا بحران سنگین ہوگیا،کنٹینرز کی قلت کے باعث ملکی برآمدات مزید پڑھیں

لنڈے کے سامان کی قیمتوں میں150 فیصد تک اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے لنڈا بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا۔ گزشتہ سال کی نصب امسال قیمتوں میں150 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ دکانداروںکا کہنا ہے کہ واقعی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

بجلی مزید 2 روپے 97 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی (این این آئی) بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 97 پیسے یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ستمبر 2019ء کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی سماعت 30 اکتوبر کو کرے گی، بجلی مزید پڑھیں

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور غلط حکمت عملی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے کے لیے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان آج بروز پیر 2 بجے دن کے ای ڈی اے کے دفتر الٰہی سینٹر پریڈی اسٹریٹ صدر ریگل چوک میں ایک اہم پریس کانفرنس مزید پڑھیں