آئندہ 5 برسوں کے دوران حکومتی قرضوں میں ساڑھے 14ہزارارب روپے اضافے کا خدشہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ 5 برسوں کے دوران حکومتی قرضوں میں ساڑھے 14ہزار ارب روپے اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل قرضہ جات کے مطابق مختلف وجوہ کے باعث قرضے اہداف سے زائد ہوسکتے ہیں، اس وقت مقامی قرضے حکومت کیلئے بڑا مسئلہ ہے اورہر تین چار ہفتے کے بعد اس کی واپسی مزید پڑھیں

امریکی پابندیوں سے آزاد کمپنی کی عدم دستیابی، پارک روس نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ التوا کا شکار

 اسلام آباد: امریکی پابندیوں سے آزاد کمپنی کی عدم دستیابی کے باعث پاک روس نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ پاکستان نے روس کومطلع کیا ہے کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے اربوں ڈالر منصوبے کیلئے کسی ایسی کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا جائے گا جو امریکی پابندیوں کی زد میں مزید پڑھیں

ایف بی آر افسران اور ملازمین کی تاجروں سے ملاقات پر پابندی

یکم نومبرسے اگر اسٹاف نے بزنس کمیونٹی سے غیر مجاز رابطے رکھے تو مذکورہ ملازم کیخلاف کارروائی ہوگی‘چیئرمین ایف بی آر ایف بی آر خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے جارہا ہے تاجروں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، شبر زیدی کی پریس کانفرنس اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے افسران اور مزید پڑھیں

سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

 کراچی: سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نےملکی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کرتے ہوئےاسٹاک مارکیٹ میں 200ارب مالیت کے پاکستان انرجی اسکوک کا اجراء کرنےکااعلان کردیا ہے۔ پاکستان انرجی اسکوک مکمل طور ر شریعہ کمپلائنٹ  فنانشل انسٹرومنٹ ہے جو کہ10 سال کی مدت کے لئےاجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔200 ارب روپے مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 7 ارب 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 89 کروڑ ڈالر مزید پڑھیں

گرمی کی لہر سے کپاس کی ایک تہائی فصلیں تباہ

 اسلام آباد: پاکستان میں اس سال کپاس کی ایک تہائی فصل تباہ ہوئی ہے اور اس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے شدید گرمی کی لہر کو قرار دیا گیا ہے۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے غذائی تحفظ اور تحقیق پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے یہ حقائق پیش کیے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

کسٹمز کی جعلی دستاویزات پر اسمگلڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

کراچی:  محکمہ کسٹمزکی جعلی دستاویزات پر اسمگلڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کاانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ محکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن ونگ کے افسران اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کی باہمی ملی بھگت سے پاکستان کسٹمز کے جعلی دستاویزات پر اسمگل شدہ گاڑیوں کی غیرقانونی رجسٹریشن میں ملوث عناصر کی نشاندہی پر پاکستان کسٹمز مزید پڑھیں

ایرانی حکام کا معیار پر پورا نہ اترنے والے 14ہاٹ واٹر پلانٹس کو منظوری دینے سے انکار

کراچی: ایرانی حکام نے معیار پر پورا نہ اترنے والے 14ہاٹ واٹر پلانٹس کو منظوری دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے محکمہ قرنطینہ کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی پی پی کی جانب سے ایرانی محکمہ قرنطینہ کے وفد کو پاکستان سے ایران آم کی مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے نئی حکمت عملی منظور

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے آئندہ سال جنوری تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی 27 شرائط پر عملدرآمد کیلیے نئی حکمت عملی کی منظوری دیدی ہے۔ حکمت عملی کے تحت ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، نیکٹا و کسٹمز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شرائط پوری کرنے کیلیے مزید پڑھیں

فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1493 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔