پاکستان میں 4 برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں بھی اضافہ

کراچی: پاکستان میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر کرائمز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چار برسوں کے دوران سائبر کرائمز میں 12 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کے بعد ہر سال مزید پڑھیں

70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے مزید پڑھیں

گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، وزیر توانائی

حیدرآباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں کہ ماضی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کیے جانے کی وجہ سے گیس کا بدترین بحران پیدا ہونے جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید پڑھیں

کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں ، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غںی نے کہا کہ تمام شعبوں کےمقابلے میں اسکولوں میں سب سے زیادہ مزید پڑھیں

پاکستان میں فالج سے روزانہ 400 سے زیادہ ہلاکتیں

کراچی: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کے حملے کا شکار ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر روی شنکر، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے سابق صدر پروفیسر محمد واسع، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے رکن ڈاکٹر بشیر سومرو اور پاکستان اسٹروک مزید پڑھیں

پاکستان میں سزا مکمل کرنے والے 5 بھارتی جاسوس رہا

اسلام آباد: پاکستان نے اپنی سزا پوری کرنے والے 5 بھارتی جاسوسوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیج دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش کیا مزید پڑھیں

وزیراعظم کا آخری دم تک کشمیریوں کی مدد کا اعلان

اسلام آباد: کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دن مزید پڑھیں

صدرمملکت اور وزیراعظم کی مدرسے میں دھماکے کی مذمت

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے مدرسے میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراطلاعات شبلی فراز نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرحملہ کرنےوالوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک مزید پڑھیں

کراچی میں مسکن چورنگی دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کے مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجرمحمد عارف کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں مزید پڑھیں

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں بتدریج اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مزید پڑھیں