پانی کا شدید بحران: جماعت اسلامی کا اہل کراچی کے حقوق کیلیے شاہراہ فیصل پر دھرنا

کراچی:شہر قائد میں پانی کے بحران اور گرمی کی شدید لہر کے باوجودحکومتی بے حسی کے خلاف جماعت اسلامی  کراچی کے تحت شاہراہ فیصل پر اہل کراچی کے حقوق کے لیے دھرنا شروع ہوگیا۔ جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے میں شہر بھر سے عوام بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں جب کہ مختلف علاقوں سے مزید پڑھیں

بلوچستان سے ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ نصر اللہ محسود گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ نصر اللہ محسود کو گرفتار کر لیا گیا  کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ایک اہم نیٹ مزید پڑھیں

وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بنانا ہی حالات کا تقاضا تھا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بنانا ہی حالات کا تقاضا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل حقیقت ہے کہ ہم  نے مزید پڑھیں

آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں،چند دنوں میں طریقہ کار واضح ہوجائیگا: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی کہیں رٹ قائم نہیں ہوئی، آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں ہے، عزم استحکام آپریشن کا مرکز خیبرپختونخوا اور بلوچستان ہوں گے جس کا مقصد دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایپکس کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آپریشن عزم استحکام کی بھی منظوری دے دی۔  رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی مزید پڑھیں

حکومت کا ‘‘آپریشن عزمِ استحکام’’پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں  لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ‘‘آپریشن عزمِ استحکام’’ کے معاملے پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور انتہا پسندی پر کنٹرول کے لیے اعلان کیے گئے آپریشن عزم استحکام پر مزید پڑھیں

کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں نہیں آئین کے مطابق فیصلہ ہوگا ، چیف جسٹس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت کے  دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آئین کے الفاظ واضح ہیں ہماری کیا مجال ہم تشریح کریں، ہم پارلیمنٹ سے زیادہ ہوشیاراورعقلمند نہیں ہیں ۔عمران خان بطور وزیر اعظم الیکشن کمیشن پر اثر انداز مزید پڑھیں

آپریشن عزم استحکام آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا: مولانا فضل الرحمٰن

  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ اور مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون کوشاہراہ فیصل پر دھرنے کا اعلان

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون بدھ کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان وتاریخی دھرنا دیا جائے گا، شہریوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز کے مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ، یہ قرارداد سوات واقعے کے تناظر میں پیش کی گئی تھی ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونیوالے بجٹ سیشن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات واقعے مزید پڑھیں