جوڈیشل کمیشن اجلاس، حکومت کا U ٹرن، چیف جسٹس بندیال کے حق میں ووٹ

سپریم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کر دی ہے۔ ان کی تعیناتی کی سفارش پارلیمانی کمیٹی کو بھیجی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں تعینات ہو جائیں گے۔ سوموار کو جوڈیشل مزید پڑھیں

جنگی ڈرون کے بعد روس ایران سے گیس پر چلنے والی 40 ٹربائنیں درآمد کرے گا

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ‘تسنیم’ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق روس ایران سے گیس پر چلنے والی 40 ٹربائنیں درآمد کرے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایران گیس کے بزنس میں استعمال ہونے والا 85 فیصد سامان اپنے ملک میں تیار مزید پڑھیں

ریاستی اداروں پر بلاجواز تنقید قابل مذمت عمل ہے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں پر بلاجواز تنقید کرنا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرنا افسوس ناک امر ہے۔ اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت شہریوں کے آزادی اظہار کے حق کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت عوام کو ایسے مزید پڑھیں

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے خلاف غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منظور پشتین نے عوام کو پاک فوج کے خلاف مزاحمت کی ترغیب دی اور منظور مزید پڑھیں

عمران خان کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی صرف ایک سیٹ پر ہوئی ہے، ان کے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں یہ مؤقف مزید پڑھیں

‘آج ارشد شریف کی صحافت سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایک انسان قتل ہوا ہے، ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہئیے’

معروف دانش ور مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آج ارشد شریف کی صحافت کی بات نہیں ہے، آج بات یہ ہے کہ ایک انسان قتل ہوا ہے، وہ پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ آج ملک میں چار سال پہلے والی مجرمانہ خاموشی نہیں مزید پڑھیں

عرب سربراہی اجلاس،سعودی ولی عہد شرکت نہیں کریں گے

 الجزائرمیں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کان کی تکلیف کی بنا پر شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم اُن کی جگہ وزیرخارجہ کی قیادت میں وفد شرکت کرےگا۔  سعودی عرب کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مزید پڑھیں

موساد کے لیے جاسوسی،ایران نے 10 افراد کو گرفتار کر لیا

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنےکے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔  ایران کی عدالتی ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی  خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے دس افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔  ان افراد پر موساد  کے بعض افسران سے رابطے کا الزام  ہےجن کا مزید پڑھیں