سویڈن کا ریڈ وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کو ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

سویڈن نے ترکی میں   دھوکہ دہی کے الزام میں ریڈ نوٹس وارنٹ کے ساتھ مطلوب شخص کی حوالگی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سویڈن کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے ترکی کی جانب سے فراڈ کے لیے ریڈ وارنٹ سے  مطلوب  35 سالہ شخص کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا مزید پڑھیں

صدر رجب طیب ایردوان کا استنبول میں  زیر مرمت  ایازما مسجد کا افتتاح

صدر رجب طیب ایردوان نےاستنبول میں  زیر مرمت  ایازما مسجد کا افتتاح  کیا ہے۔ صدر ایردوان نےدوبارہ عبادت کے لیے کھول دی جانے والی ایازما مسجد میں  نمازِ جمعہ ادا کی ہے۔ صدر ایردوان نے   نماز جمعہ کے بعد مسجد کو دوبارہ کھولنے کے لیے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے   وقت   کہا کہ صدر نے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا امریکہ اور تارکین وطن کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ منظر عام پر آگیا

پی ٹی آئی نے امریکہ اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے اہداف کیلئے Fenton/Arlock LLC نامی امریکی فرم سے معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے مطابق امریکی فرم ماہانہ 25000 ڈالرز کے بدلے پی ٹی آئی کے تعلقات عامہ، میڈیا و دیگر معاملات پر لابنگ کرے گی۔ 9 اگست کو جمع کرائی مزید پڑھیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے اظہار آمادگی کا خط مل گیا

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط مل گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ مزید پڑھیں

بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا، مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا، مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو کشمیر صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب سیکولر ملک نہیں رہا اور اور ایسا تاثر بن رہا ہے مزید پڑھیں

حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا مزید پڑھیں

شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا،اس متعلق جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا، اس سے متعلق جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا معاملے پر اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹویٹر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو عدالت کے حکم مزید پڑھیں

ربوہ میں مذہبی جنونی شخص نے احمدی شخص کو سرِ عام چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا

چناب نگر ربوہ میں مذہبی نفرت کی بنا پر ایک احمدی کو سر عام چھریوں سے وار کر کے بہیمانہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ قاتل وقوعہ کے وقت مذہبی نعرے لگا رہا تھا۔ موقع پر لوگوں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ربوہ لاری اڈہ پر آج صبح مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیکرٹری ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنا دیا گیا

تحریک انصاف کے سیکرٹری سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن لگا دیا گیا۔ گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن لگایا گیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیر مزید پڑھیں

ایکسٹینشن ملنی چاہیے یا نہیں، یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کی بات میرے علم میں نہیں اور ملنی چاہیے یا نہیں؟ یہ ہمارا فیصلہ ہی نہیں ہے۔ نیا دور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا پتہ نہیں کہ ایکسٹینش دینے کی بات چل رہی مزید پڑھیں