پاکستان، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو مزید پڑھیں

یوکرین پر روس کے نئے حملے کے حوالے سے پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے اپنا مؤقف بتا دیا ہے جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے منصوبوں کے خلاف آواز اٹھانا ہر ملک کی ذمے داری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس میڈیا بریفنگ کے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مزید پڑھیں

وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی جہاں توانائی سمیت دوطرفہ امور اور علاقائی پیش رفت سے متعلق ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔ کریملن نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مرکزی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اور جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع سمیت خطےکی صورت مزید پڑھیں

نور مقدم کے بہیمانہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت سنادی۔ عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے 4 ماہ کے ٹرائل کے بعد 2 روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ فیصلہ سنائے جانے مزید پڑھیں

روس کے خلاف ردعمل: نیٹو اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے  ہر ضروری کاروائی کرے گا

روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد دنیا بھر  سے ردعمل پیش کیا جا رہا ہے۔ نیٹو اور یورپی یونین نے روس کی یوکرائن کے خلاف شروع کردہ فوجی کاروائی کی مذمت کی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس نے لاتعداد شہریوں کی زندگیاں مزید پڑھیں

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔   روزنامہ  ینی شفق : "پوتین کے حکم کے بعد، Donbas میں فوجی آپریشن شروع " روس -یوکرین بحران میں متوقع  حملے  کا آغاز ۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے  مشرقی  یوکرین میں ڈونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع مزید پڑھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس: یوکرائن پر حملے کی مذمت

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا کی طلب پر امریکہ کے شہر نیو یارک میں دوسری دفعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن ممالک کی اکثریت نے روس کے یوکرائن پر حملے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی توہین قرار دیا مزید پڑھیں

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں دارالحکومت انقرہ میں سیکورٹی سربراہی اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں دارالحکومت انقرہ میں سیکورٹی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔ صدارتی کمپلیکس میں ہونے  والا یہ اجلاس جو ایک   گھنٹہ 50 منٹ تک جاری رہا    میں  یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس  میں نائب صدر فواد  اوکتائے، وزیر برائے قومی دفاع حلوصی آقار ، مزید پڑھیں

ترک۔آرمینیا تعلقات کی بحالی پر مذاکرات جاری رکھنے کا عزم

ترکی اور آرمینیا کے درمیان  تعلقات کی مکمل بحالی پر مبنی مذاکرات بلا مشروط جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔  ترک امور خارجہ کے مطابق، ترکی  کے آرمینیا کے لیے خصوصی مندوب سردار قلیچ نے آج آرمینیا کے خصوصی نمائندہ روبن روبنیان سے ویانا میں ملاقات کی ۔ بیان میں بتایا گیا کہ ان مذاکرات مزید پڑھیں