گوٹیرش۔تاتار ملاقات،مسئلہ قبرص کے دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار سے ملاقات کی ہے۔  یہ ملاقات اقوام متحدہ کے دفتر میں ہوئی جس میں انہوں نے مسئلہ  قبرص کے دو ریاستی حل کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا ۔  گوٹیرش 27 ستمبر  کو ارسین تاتار اور جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس مزید پڑھیں

افغانستان کی صورت حال،ترک کونسل کا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

 افغانستان  سے متعلق سفارتی سرگرمیاں ترکی میں جاری ہیں۔  ترک کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس  ترکی میں ہوگا۔  ترک امور خارجہ کے مطابق، افغانستان کے بارے میں ترک کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کی دعوت پر کل استنبول میں ہوگا۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر غور کیا مزید پڑھیں

ایران میں جنگلاتی آگ،200ہیکٹر کا رقبہ جل کر خاک

شمال مشرقی ایران کے صوبہ گلستان میں  جنگلاتی آگ لگنے سے دو سو ہیکٹر کا علاقہ جل گیا ہے۔  صوبائی افسر برائے  قدرتی وسائل عبدالرحیم لطفی نے بتایا ہے کہ  صوبے میں دو روز سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ لطفی نے بتایا کہ اس جنگلاتی آگ میں دو سو ہیکٹر کا رقبہ مزید پڑھیں

شام: ترک کمانڈوز کی بر وقت کاروائی،6 دہشت گرد ہلاک

شام میں چشمہ امن کے حامل علاقے میں پی کےکے کے چھ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ترک وزارت  دفاع کے مطابق، علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  چشمہ امن کے حامل علاقے پر حملے کی کوشش میں مصروف پی کےکے مزید پڑھیں

جدید مفامہت پر مبنی توانائی کے حصول میں ترکی نے اہم کامیابیوں پر مہر ثبت کی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  نے انرجی ٹرانسفارمیشن ، قابل ِ تجدید توانائی اور  اس کی  استعداد  کے شعبہ جات میں  اہم سطح کی کامیابیوں پر  مہر ثبت کی ہے۔ صدر ایردوان نے ’اقوام متحدہ  کے اعلی سطحی توانائی مذاکرات اجلاس ‘‘ کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ گلوبل وارمنگ اور مزید پڑھیں

امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،3 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امریکی ریاست مونٹانا میں ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔  حادثے کی جگہ پر درجنوں مزدوروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور پھنسے ہوئے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔  بتایا گیا ہے کہ ٹرین میں عملے مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ،چار فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہاریٹز اخبار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے پر جنین اور یروشلم کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی مزید پڑھیں

طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنا فی الوقت ممکن نہیں ہے:روس

روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگی لاوروف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر امریکہ، چین اور پاکستان سے مزید پڑھیں

ہنرمند افراد کے لیے ملازمتی ویزے جاری ہونگے: حکومت برطانیہ

برطانوی حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کی کمی پر قابو پانے کے لیے ویزا قوانین میں عارضی طور پر نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔ خبر کے مطابق، ویزا پابندیوں میں سختی کے باعث ٹرک ڈرائیورز  کی شدید کمی ہوگئی ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس  پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور مزید پڑھیں

فلسطینی اسرائیلی قوتوں کے خلاف مزاحمت کےلیے تیار ہو جائیں:حماس

 مقبوضہ مغربی کنارے میں چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد حماس نے اسرائیلی قوتوں کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کر دیا ہے۔  رم اللہ اور جینین نامی شہروں میں اسرائیلی قوتوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید ہو گئے تھے جس پر حماس نے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان مزید پڑھیں