ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریئس نے اطلاع دی کہ اس سال ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بین الاقوامی اہمیت کی حامل صحت عامہ کی ایمرجنسی اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ گیبریئس نے ڈبلیو ایچ او کے مرکزی دفتر میں ہفتہ وار پریس کانفرس میں مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
صدر روس کا چینی صدر کے دورہ روس سے قبل نیٹو اور امریکی پالیسیوں پر نکتہ چینی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ بالادستی کا دعویٰ کرنے والے اور عالمی ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے کچھ ممالک کے برعکس، روس اور چین کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ماسکو سے قبل پوتن نے مزید پڑھیں
شانلی عرفہ اور ادیامان میں سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 19 تک جا پہنچی
15 مارچ کو شانلی عرفہ اور ادیامان میں آنے والے سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19 تک جا پہنچی ہے۔ ادیامان میں سیلاب سے 2 افراد جان بحق ہوئے تو اسی دوران کرنٹ لگنے سے بھی 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیلاب میں لاپتہ ہو جانے والی ماں اوراس مزید پڑھیں
کیمرون، دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 6 شہری ہلاک
کیمرون کے شمالی علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 6 شہری مارے گئے۔ قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوکو حرام کے ارکان نے شمالی علاقے میں واقع جبریلی قصبے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے مزید پڑھیں
جرمنی: اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کے لئے مشترکہ یورپی اصول و قواعد کی ضرورت ہے
جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربک نے کہا ہے اسلحے اور ایمونیشن کی برآمدات کے معاملے میں مشترکہ یورپی اصول وقواعد کی ضرورت ہے۔ باربک نے روزنامہ ویلٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اگر ہم عوام پر بمباری کی حتی الوسع مذّمت کرتے ہیں تو اس مذّمت کے ساتھ ساتھ بمباری مزید پڑھیں
روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے
روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔ روس کی آٹوموبیل کمپنی GAZ نے، اگست 2022 میں ووکس ویگن کی طرف سے ساجھے داری ختم کئے جانے کے بعد، جرمن آٹو موبیل کمپنی کے خلاف دعوی دائر کر دیا تھا۔ روس کے روزنامہ کامرسینٹ کے مطابق ساجھے داری کے خاتمے سے GAZ مزید پڑھیں
پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی
یوکرین سے پولینڈ جانے والے مہاجرین کی تعداد 20 مارچ سے ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پولینڈ بارڈر سکیورٹی کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق "روس۔یوکرین جنگ کے آغاز یعنی 24 فروری 2022 سے یوکرین سے پولینڈ کی طرف بھاری ہجرت جاری ہے۔ صرف کل یوکرین سے پولینڈ میں داخل مزید پڑھیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اپنی خودمختیاری سے متعلق کوئی مراعات نہیں دے سکتا: ایرسین تاتار
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا کہ ایسا کوئی قدرتی طریقہ کار نہیں ہے جو ترک قبرص اور یونانیوں کو متحد کر کے انہیں ایک ریاست میں یکجا کرے اور زندگی بسر کرنے پر مجبور کرے انہوں نے کہا کہ وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اپنی 40ویں سالگرہ منانے کی تیاری مزید پڑھیں
کویت کی سرکاری آئل کمپنی سے تیل کا رساو،ہنگامی حالت کا نفاذ
کویت کی سرکاری آئل کمپنی نے ایک تیل کے رساو کو قابو میں کرنے کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویت کی سرکاری کمپنی کے مطابق، تیل کے زمین پر موجود ایک ذخیرے سے تیل کے رسنے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تیل کی پیداوار بھی مزید پڑھیں
پاکستان بحریہ کا بحری جہاز زلزلہ سے متعلق امدادی سامان لے کر مرسین پہنچ گیا
پاکستان بحریہ کا بحری جہاز زلزلہ سے متعلق امدادی سامان لے کر مرسین پہنچ گیا ہے ۔ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ سے متعلق امدادی سامان، خاص طور پر موسم سرما کے خیمے (1800) اور کمبل (22000) لے کر آج مرسین بندرگاہ پہنچ گیا۔ جہاز کا استقبال گورنر مرسین علی حمزہ مزید پڑھیں