وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے ایک بڑے اور منظم کرمنل نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک غیر ملکی شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی دستاویزات اور پاسپورٹس فراہم کر کے انہیں بیرونِ ملک، مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، ان کیخلاف مہم چلانیوالے ناکام ہوں گے: بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناکام ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا مزید پڑھیں
موت کاڈرہےنہ کرسی کا لالچ،خیبرپختوںخوا کاحق کھایا جارہاہے،مقدمہ لڑتارہوں گا، سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے، مگر اب ایسا مزید نہیں چلے گا، صوبے کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ان کی حکومت کی مزید پڑھیں
ملک بھر میں برسات کی پیشن گوئی
لاہور: ملک بھر میں برسات کی پیشن گوئی، نئے مغربی سلسلے کے تحت شدید موسمی سرگرمیوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں 2مئی کی شام سے 5مئی کی صبح تک نئے مغربی سلسلے کے تحت شدید موسمی سرگرمیوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات مزید پڑھیں
باجوڑ میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر حملہ، کھیل کے میدان میں خوف کی فضا
باجوڑ: خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نام نہاد فتنہ الخوارج نے ایک کرکٹ گراؤنڈ کو نشانہ بناتے ہوئے کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ باجوڑ کے حساس علاقے ماموند مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب نےرحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کردیا، 50ہزار بیواؤں کو امداد فراہم کی جائےگی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحمت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا، جس کے تحت 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس فلاحی منصوبے کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5 ارب روپے مختص کیے گئے مزید پڑھیں
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس، 253 غیرقانونی اپارٹمنٹس کا انکشاف، حکومت کا سخت مؤقف
اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں واقع ون کانسٹیٹیوشن ایونیو عمارت میں مجموعی طور پر 253 غیرقانونی اپارٹمنٹس بنائے گئے اور ریاست اس معاملے میں بلاامتیاز کارروائی کے اصول پر قائم ہے، پاکستان میں کہیں بھی ناجائز قبضہ یا تجاوزات ہوں، چاہے وہ امیر طبقے کی ہوں مزید پڑھیں
عمران خان کے جیل میں قید کے ایک ہزار دن مکمل
اسلام آباد:پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما عمران خان کے جیل میں قید کے ایک ہزار دن مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت اور خودمختار سیاسی موقف سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی مزید پڑھیں
2پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے، جنت البقیع میں تدفین
حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے 2 پاکستانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ دونوں عازمین حج کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئی۔ میڈیکل حج مشن مکہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے جلال الدین ولد حسن علی 27 اپریل جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اللہ مزید پڑھیں
معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کاوقار بلند ہوا، قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے،عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے عالمی سطح پر ملک کے وقار کو مزید بلند کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی قوم، مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی مشترکہ مزید پڑھیں