وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورت حال  اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی ہے۔  اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری مزید پڑھیں

لاہور: 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل سگی ماں نکلی، پولیس نے ہولناک واردات کا سراغ لگالیا

لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا معمہ چند گھنٹوں میں حل ہوگیا اور پولیس کے مطابق بچوں کی سگی ماں ہی قاتل نکلی، جس نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جائے وقوعہ کے شواہد اور مزید پڑھیں

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام مالی ڈپازٹس واپس کر دیے

کراچی: پاکستان نے اپنی مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے حاصل کیے گئے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کی جانب سے اس ادائیگی کو معاشی نظم و ضبط اور بین الاقوامی اعتماد کی بحالی کے تناظر میں ایک اہم قدم قرار مزید پڑھیں

خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن تعینات

پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا افراد کو جیل وارڈن کے طور پر بھرتی کر لیا گیا ہے، جو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق صوبے میں دو خواجہ سرا افراد کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ آئندہ ہفتے سے سینٹرل مزید پڑھیں

ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے

پشاور: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس مزید پڑھیں

ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی آسکتی ہے، ترجمان پاور ڈویژن

  ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات صوبوں کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث پیک اوقات میں ڈیموں سے پانی کے اخراج کے ذریعے تقریباً 4950 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بیان کے مطابق اگرچہ پن بجلی کی مجموعی استعداد 11500 مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے کارروائی کے دوران بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ بس کی خاتون میزبان نے ہوٹل میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق زیر حراست ملزم نے ہوٹل منیجر کے ساتھ مل کر ہوٹل میں کمرہ لے مزید پڑھیں

محسن نقوی سےامریکی سفیر کی اہم ملاقات، امریکا، ایران جنگ بندی، مذاکرات سےمتعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی مزید پڑھیں

قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سرکاری اور کمرشل بینکوں سمیت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر مزید پڑھیں

وزیراعظم کی آئندہ سرکاری استعمال کےلیے صرف الیکٹرک بسیں، موٹر سائیکلیں خریدنے کی ہدایت

شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی توانائی ضروریات، بچت اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انرجی سیکیورٹی اب قومی منصوبہ بندی کا ایک کلیدی حصہ بن چکی ہے اور موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود بروقت مزید پڑھیں