کراچی: بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب آتے ہوئے فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل، کل سہ پہر تین بجے طلب
اسلام آباد: اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کر لیا۔ اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس جمعہ ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جس کا شیڈول اب تبدیل کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی
وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اضافی کفایت شعاری اور تحفظ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر اور ہیڈ کوارٹر کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری طور پر کھڑی کرنے کا حکم دے دیا مزید پڑھیں
وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی: سندھ حکومت نے توانائی بچت اقدامات کے سلسلے میں تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز میں اسپرنگ ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کے علامیہ کے مطابق تمام کالجز 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، فوجی فرٹیلائزر کمپنی شامل
اسلام آباد :وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اجلاس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، جس میں وزرائے خزانہ، توانائی، وزیر مملکت خزانہ، مشیر نجکاری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کے اعلامیے مزید پڑھیں
سائبر سکیورٹی کو مضبوط بناناناگزیر ہے،شزہ فاطمہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مکمل اعتماد پیدا کرنے کے لیے ملک میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط بناناناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ32 سے زائد سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے اور موبائل مزید پڑھیں
متوفی کوٹہ سسٹم سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم ختم ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دے دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی اپیلیں بھی مزید پڑھیں
کراچی میں ٹریفک حادثات، رواں سال کے 70 روز میں 206 جاں بحق، ہیوی گاڑیوں سے 67 افراد ابدی نیند سوگئے
شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، شہر میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 206 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال 2026 کے ابتدائی 70 روز میں جاں بحق ہونے والے 206 افراد میں سے 147 مرد، مزید پڑھیں
آپریشن غضب للحق؛ افغان طالبان ژوب میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار، ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی
افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک افواج کا افغانستان میں آپریشن غضب للحق جاری ہے، ژوب میں دہشت گرد چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، آپریشن میں تاحال ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی، 855 زخمی اور 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر مزید پڑھیں