شفعہ کا قانون  اسلامی تعلیمات کے مطابق  ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں شفعہ کے قانون کو غیر شرعی قرار دینے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے  اور اسے قرآن یا حدیث کی روشنی میں غیر اسلامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سماعت کے مزید پڑھیں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کیلیے اہم کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور طے کرنے کے لیے ایک اہم کمیٹی قائم کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کمیٹی کے ارکان اور اس کی مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ حکومت نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے صوبے بھر میں چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ علی خامنہ مزید پڑھیں

وفاقی آئینی عدالت کا متوفی کوٹہ کیس میں اہم فیصلہ، تقرریاں برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم سے متعلق ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اور اس کے ساتھ ہی درخواست گزاروں کی تقرریوں کو قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی جانب سے مزید پڑھیں

کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی میں سرکاری گاڑیوں، دوروں اور اخراجات پر پابندیاں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں جن کا مقصد سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی لانا اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن مزید پڑھیں

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ: ملک بھر میں جلوسوں کی آمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج ملک کے مختلف شہروں میں مرکزی جلوس برآمد ہوں گے جن میں بڑی تعداد میں عزادار شریک مزید پڑھیں

ارکانِ پارلیمان کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی تجویز پر آئی ایم ایف کا اعتراض

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے سے متعلق مجوزہ قانونی ترمیم پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم مزید پڑھیں

عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں کی برسات

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز اڈیالہ روڈ پر جمع ہونے والے کارکنان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، جس کے باعث علیمہ خان کے دھرنے میں شدید بد نظمی ہوئی جبکہ صلح صفائی کرانے والے کارکنوں مزید پڑھیں

طیاروں کا فیول مہنگا ہونے کے بعد ایئرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ

حکومت کی جانب سے کمرشل طیاروں کے لیے فیول مہنگا کیے جانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملک میں کمرشل طیاروں کے فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈومیسٹک پروازوں مزید پڑھیں

افغانستان سے دہشت گردی دنیا بھر کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں، عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ اپنے بیان میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے مزید پڑھیں