پاکستان سےآج مشرق وسطیٰ کے لئے 122 پروازیں منسوخ کردی گئیں

کراچی : پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38 پروازیں،اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر ایئرپورٹس مزید پڑھیں

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔ وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کے تحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن مزید پڑھیں

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں

افغان طالبان رجیم نے آپریشن غضب للحق میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر دباؤ اور پابندیاں بڑھا دیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کیخلاف پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان نے مقامی میڈیا پر دباؤ اور سنسرشپ مزید بڑھا دی ہے۔ افغان میڈیا کےمطابق افغان طالبان نے مزید پڑھیں

بجلی سبسڈی کیلیے ایک کھرب منظوری کی کوشش، آئی ایم ایف کا اعتراض

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کی جانب سے بجلی کے شعبے میں تقریباً ایک کھرب روپے کی سبسڈی مختص کرنے کی تجویز پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ اس رقم میں 400 ارب روپے سے زائد بجلی چوری اور نظام کی نااہلیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مزید پڑھیں

ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟

کراچی: ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں تسلسل سے اضافے کا رجحان برقرار ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کی رفتار میں بتدریج تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2026 میں 3ہزار 444 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اقدام کے باعث پیٹرول کی قیمت میں معمول مزید پڑھیں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 5 مارچ کو ضلع ہرنائی مزید پڑھیں

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران مزید پڑھیں

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز ، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10سال قید اور فی کس 5، 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں

دس ارب روپے ہرجانہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد: دس ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کے معاملے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت نے کئی مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو جواب کیلئے وقت دیا تھا، چار سال بعد تو دعوے کا جواب جمع کروایا گیا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک مزید پڑھیں