کوئٹہ، سرفراز بگٹی کا رات گئے شہر کا دورہ، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات

کوئٹہ: کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مزید پڑھیں

جہیز اور حق، مہر کے مقدمے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اہم ریمارکس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اہم ریمارکس دیے ہیں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ان کی ادائیگی کا پابند ہے۔ عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے مزید پڑھیں

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز  کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے مزید پڑھیں

سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا شکار ہو گئیں۔ بین الاقوامی  بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی بڑی کمی سے 5 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔  اس گراوٹ کو تاریخ کی سب مزید پڑھیں

عمران خان کو کسی چھوٹے نہیں بلکہ بڑے مسئلے کی وجہ سے پمز اسپتال لایا گیا، بابر اعوان

اسلام آباد: سینیئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بتایا گیا کہ چھوٹا سا مسئلہ تھا اس لیے رات کو پمز لایا گیا لیکن عمران خان کو چھوٹے مسئلے کے لیے نہیں بلکہ کسی بڑے مسئلے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا۔ کے پی کے ہاؤس اسلام مزید پڑھیں

​سانحہ گل پلازہ؛ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے احتجاج میں ہمارا ساتھ نہیں دیا، ایم کیو ایم  رہنما

کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر احتجاج میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ میڈیا گیلری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے مزید پڑھیں

شفافیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور :  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کا بنیادی عزم ہے۔ انہوں نے فوڈ سیکیورٹی، حفظانِ صحت اور معیار کی نگرانی کے لیے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ ۔ پنجاب ایگریکلچر، مزید پڑھیں

لاہور: ڈاکوؤں نے 2 کروڑ سے زائد کی چاندی فروخت کرنے والے شہری کو لوٹ لیا

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ایک شہری کے ساتھ دل دہلا دینے والی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے 2 ہزار تولے سے زائد چاندی فروخت کرنے کے بعد گھر لوٹ جانے والے شخص کو نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے کی نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ مزید پڑھیں

بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،اختر مینگل

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی صورتحال پر بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔  اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک ہے اور اس نے علاقے کو نو انٹری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔  میں نے اپنی زندگی مزید پڑھیں

تم قائد اعظم کےنافرمان ہو،آئین کو نہیں مانتے،سہیل آفریدی

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کرو، جس دن عوام نے انصاف اپنے ہاتھ میں لیا تو کسی کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔  صوابی میں ا سٹریٹ موومنٹ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید پڑھیں