شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شوہر نکاح نامے میں درج حقِ مہر کی مکمل ادائیگی کا قانونی طور پر پابند ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حقِ مہر سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مزید پڑھیں

2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لیے گھروں کی تعمیر میں بڑی پیشرفت

لاہور: پنجاب میں 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے گھروں کی تعمیر کے لیے مالی امداد میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں سال 2017ء سے قبل کے شہدا کی فیملیز کے لیے 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع مزید پڑھیں

ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری میں ہائیکورٹ بار کے ملوث ہونے کے ریمارکس بے بنیاد قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور سزا کے بعد عدالتی ریمارکس پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری میں بار کے ملوث ہونے سے متعلق ریمارکس میں کوئی صداقت نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منظور ججہ نے بیان میں کہا مزید پڑھیں

فیملی ٹری میں غیر ملکی کو کیسے شامل کیا؟ عدالت کا نادرا کو دستاویزات کا جائزہ لینے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نادرا کی جانب سے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر حکام کو 10 روز میں پوری فیملی قانونی دستاویزات کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو نادرا کی مزید پڑھیں

پاک بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے 14ویں بار کثیرالقومی کمبائنڈ ٹائم ٹاسک فورس (سی ٹی ایف-150) کی کمان سنبھال لی۔ اعلامیے کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ مزید پڑھیں

پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم  

پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 14 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے آج سے  بحال ہوجائیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 14 سال بعد بنگلا دیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج  ڈھاکہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔  مزید پڑھیں

کراچی: ریسکیو 1122 جدید مگر فائر فائٹنگ سہولیات شدید کمی کا شکار

کراچی میں ایک جانب محکمہ فائر بریگیڈ بدحالی کا شکار ہے تو دوسری جانب سندھ حکومت کے تحت قائم ریسکیو 1122 کو بین الاقوامی طرز پر ایک منظم اور جدید ادارہ بنا دیا گیا ہے، تاہم فائر فائٹنگ کے بنیادی وسائل کی کمی نے اس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ گلشنِ اقبال مزید پڑھیں

گٹر کے ڈھکن انتظامی مسئلہ ہے، وزیراعلیٰ کا کام نہیں، رانا ثنااللہ کا بیان

کراچی: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے لاہور میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی براہِ راست ذمہ داری نہیں ہوتی۔ حامد میر نے کہا کہ تیراہ سے کراچی، کراچی سے لاہور اور کوئٹہ تک ایک ہی طرح کے مزید پڑھیں

بسنت کی رونق، لاہور کے شہری رات کی پتنگ بازی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی خوشیاں واپس آنے کے ساتھ ہی مختلف کاروبار بھی رونق پکڑ گئے ہیں۔ شہری رات کے وقت پتنگ بازی کے لیے سرچ لائٹس خرید رہے ہیں، اور مارکیٹ میں چھوٹے، بڑے اور مختلف ڈیزائنز کی لائٹس دستیاب ہیں۔ دکانداروں کے مطابق قیمتیں 2 ہزار سے 30 ہزار روپے تک ہیں مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، ژوب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی زکوزئی میں خفیہ اطلاع کی مزید پڑھیں