سانحہ گل پلازہ: مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی

سی پی ایل سی کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں موجود پروف آف پریزنس کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی، نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کے لیے آئے ایک خاندان کے تین افراد کی شناخت بھی کی گئی، جن میں عمر نبیل، ان مزید پڑھیں

عمران خان صحت مند ہیں، طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لیجایا گیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان صحت مند ہیں اور انہیں طبی ماہرین کی سفارش پر پمز لے جایا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ مزید پڑھیں

شہریوں کے لیے بری خبر؛ بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان 

بجلی صارفین کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ درخواست  میں کہا مزید پڑھیں

غزہ بورڈ آف پیس کا ابراہم اکارڈ سے تعلق نہیں، پاکستان آزاد فلسطین کا حامی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کا ابراہم اکارڈ سے تعلق نہیں ہے۔ پاکستان آزاد فلسطین کا حامی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے صدر مملکت متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں مزید پڑھیں

سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیشرفت

کراچی: سندھ کے تاریخی آثار قدیمہ کے مقام موہن جو دڑو میں جاری کھدائی کے دوران ایک اہم دریافت سامنے آئی ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے شہر کے تحفظ کے لیے تعمیر کی گئی ایک حفاظتی دیوار کے آثار دریافت کر لیے ہیں۔ کھدائی کے دوران مرکزی شہر کے گرد کچی اینٹوں سے بنی ایک مزید پڑھیں

آئینی عدالت میں سائلین اور وکلاء کیلیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف

اسکردو/ اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں سائلین اور وکلاء کے لیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروا دی گئی۔ وفاقی آئینی عدالت نے شفافیت اور سہولت بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ سے آگاہی اب ایس ایم ایس مزید پڑھیں

نیپاہ وائرس پر الرٹ، محکمہ صحت نے پھیلاؤ اور علامات سے آگاہ کر دیا

کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے مزید پڑھیں

مسلح افواج جدید جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو تیزی سے ڈھال رہی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

خیرپور ٹامیوالی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اس وقت ایک بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں جبکہ جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج وطنِ عزیز کے دفاع مزید پڑھیں

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 70 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان مزید پڑھیں

سونے کے نرخ میں 21 ہزار روپے کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ یورپین یونین ممالک اور امریکا کے درمیان کشیدہ حالات کے علاوہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی مشرق وسطی میں آمد کے بعد ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر فوجی مشقوں سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے مزید پڑھیں