حیدرآباد: زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ

سندھ کے شہر حیدرآباد اور اسکے گردونواح میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد اور اسکے گردونواح میں آج صبح معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی مزید پڑھیں

اندرون لاہور میں خطرے کی گھنٹی، 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون شہر کی 300 سے زائد عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ یہ رپورٹ بسنت اور پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بسنت سے قبل اندرون مزید پڑھیں

گوادر: وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے مطابق شہر عالمی تجارتی مرکز بنتا جا رہا ہے

گوادر میں سیمینار اور ایگزیبیشن ’’گوادر جدید ساحلی شہر 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال مہمانِ خصوصی تھے۔ سیمینار میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور گوادر کے صنعتی، تجارتی اور سیاحتی امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم سے کم 2 سال لگ سکتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال کا وقت درکار ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا پہلا مقصد عوام کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سانحے کی مزید پڑھیں

8 فروری کو بسنت میں ’قیدی نمبر 804‘ والی پتنگیں نظر آئیں گی، علیمہ خانم

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ہم سارا پاکستان بند کریں گے،یہ شروعات ہیں،اسکے بعد آپ سڑکوں پر بھی دیکھ لیں گے، 8فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا، لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیا مزید پڑھیں

مقابلے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او جمیل خان شہید، سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

لکی مروت: تجوڑی کے علاقے میں اشتہاری مجرموں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ تجوڑی جمیل خان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید پولیس افسر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں مزید پڑھیں

لاہور، شادباغ پولیس کی بڑی کامیابی، یونیسف کا چوری شدہ امدادی سامان برآمد، 5 ملزمان گرفتار

لاہور: لاہور میں بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کے سامان کی چوری کا پردہ فاش کرتے ہوئے شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے کامیاب ریڈ مزید پڑھیں

تبادلے، نذر بزدار وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن نذر محمد بزدار( پی اے ایس۔گریڈ 21 ) وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کر دیے گئے۔ سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن  اور جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن غلام مجتبیٰ جوئیو کو جوائنٹ سیکریٹری مزید پڑھیں

لوگ ازخود نہیں جارہے، آفریدی قوم کے بڑوں کو مجبور کیاگیا کہ وادی تیراہ خالی کردیں، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی قوم نے کمیٹی ممبران سے اتفاق نہیں کیا لیکن انہیں مجبور کیا گیا کہ برف باری کے موسم میں اپنے گھر بار خالی کریں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وادی تیراہ آپریشن مزید پڑھیں

جب اس طرح کے حالات ہوں تو ریاست نہیں چلتی،کیپٹن (ر) صفدر 

کیپٹن (ر) صفدر  نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا کیس مانسہرہ کے حوالے سے 22 سال سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، ہم نے یہاں جلد سماعت مقرر کرنے کیلئے اپیل کی ہے کہ مزیر 22 سال نہ گزر جائیں۔ صحافی نے سوال  کیا کہ بہت سارے لوگ کہہ رہے کہ عدلیہ مزید پڑھیں