وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبے پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، شفیع جان

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جبکہ حقائق پوری قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل مزید پڑھیں

صدر مملکت آج سے 29 جنوری تک یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 29 جنوری تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے مزید پڑھیں

پنجاب میں پالتو شیر رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور:پنجاب میں پالتو شیر رکھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھرمیں پالتو شیر رکھنے کی اجازت ختم کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ آٹھ سالہ بچے واجد کا بازوضائع ہونے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مزید پڑھیں

امارات میں پاکستانیوں کو اپنی سمیں استعمال کرنے کی سہولت

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اب اپنے آبائی ملک کی موبائل فون سمیں بلاک ہونے کی پریشانی کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک کے تارکین وطن کی خدمت کے لیے غیر ملکی قیام کے دوران موبائل سمز کو بلاک کرنے سے روکنے کے مزید پڑھیں

پارلیمنٹ سے منظور7 اہم بلوں کی صدرمملکت نے منظوری دے دی: فوری نافذ العمل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں قومی ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026 سمیت دیگر بلز شامل ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے ساتھ ہی ساتوں بلز قانون بن گئے، جو فوری نافذ العمل ہوں گے مزید پڑھیں

لاہور میں خطرناک جانوروں کی غیر قانونی پالتو سرگرمی پر کارروائی، 26 شیر پکڑے گئے

لاہور پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 6 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی تحویل سے 26 شیر، 14 ہرن اور مختلف اقسام کے مزید پڑھیں

سرکاری ملازمین کی پروموشن کا حق بحال: انتظامی غفلت کا خمیازہ ملازم نہیں بھگتے گا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے پروموشن سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا ہے، جسے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اہل سرکاری ملازم کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے انعقاد مزید پڑھیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں حکومت سے فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار اور بلند شرح سود کاروبار کو مفلوج کر رہے ہیں۔ مہنگی مزید پڑھیں

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر فوجداری و دیوانی کارروائی ہو سکتی ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت اور ثالثی کونسل کی منظوری کے بغیر دوسری شادی کرنا مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، جس پر شوہر کو فوجداری اور دیوانی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس حوالے سے پانچ صفحات پر مشتمل مزید پڑھیں

سردی کی حالیہ لہر نے بلوچستان کے مناظر کو بھی خوبصورت سفید چادر سے سجا دیا

کوئٹہ: بلوچستان کے پہاڑی اور شمالی اضلاع اب فریزر میں تبدیل ہو چکے ہیں، شدید سردی کی لہر نے پورے صوبے کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جہاں پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر کر ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ زیارت کی وادیوں میں تو گویا برف کا نیا موسم شروع ہو چکا مزید پڑھیں