کراچی میں سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور شہری شدید سرد موسم سے ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت میں 3 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
آئی ایم ایف کی پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کھل کر تعریف
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ مزید پڑھیں
بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی شدید اور مسلسل برفباری نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح درہم برہم کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں کئی کئی فٹ برف جمع ہو چکی ہے، جس کے باعث اہم شاہراہیں بند، بجلی کا نظام مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، اس حوالے سے زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے تاہم تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا تھا مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے اعتراضات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بلز منظور
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کرلیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات مزید پڑھیں
ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ایمان مزاری کی پیشی پر عدالت میں سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کیے گیے تھے، وکلاء اور میڈیا کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اس سے قبل، ہائیکورٹ کے باہر مزید پڑھیں
نواز، شہباز غلامی قبول کرتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم غلامی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نکل سکتا ہوں تو ان کے خلاف بھی نکل سکتاہوں، یہ غلامی نواز شریف اور شہباز شریف قبول کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مبارک، ہم غلامی قبول نہیں کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مزید پڑھیں
بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا قابل سزا جرم، پارلیمنٹ سے قانون منظور
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر مل کر کام کر رہے ہیں، عسکری ذرائع
اسلام آباد: عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر کے درمیان مکمل رابطہ اور ہم آہنگی موجود ہے اور دونوں مل کر صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب نیت مزید پڑھیں
پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا اعلان، ہر شہری کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے: مریم نواز
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر شہری کو آزادی کے ساتھ خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ صوبہ سب کا ہے اور عید، ہولی، کرسمس اور رمضان سمیت ہر مذہبی تہوار منانے کا حق عوام مزید پڑھیں