سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی کا ایک دلسوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں موت سے قبل ریکارڈ کیا گیا خاتون کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا۔ ویڈیو میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار انہیں مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی ذہنی دباؤ کا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
گورنر خیبرپختونخوا اور میئر کراچی کا گل پلازہ واقعے پر سیاست سے اجتناب اور متاثرین کی بحالی پر زور
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ گورنرہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بعض سیاسی عناصر اس المناک واقعے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم کسی بھی واقعے پر صوبائی حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ مزید پڑھیں
صوبائی وزیر خوراک کا بڑا اقدام، محکمہ خوراک میں بدانتظامی پر متعدد افسران معطل
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے محکمہ خوراک میں بدانتظامی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد افسران کو معطل کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر افسران کے خلاف فوری اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ محکمہ میں نظم و ضبط بحال کیا جا سکے۔ معطل کیے مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 21 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد کی سڑکوں سمیت دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی اور بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ مزید پڑھیں
کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم انتہائی سرد، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آگیا
کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں رات بھر تیز اور سرد ہوائیں چلتی رہیں، جس کے نتیجے میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مزید پڑھیں
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی ایک بار پھر دعوت
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ایک بار پھر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کا واحد مؤثر راستہ مذاکراتی عمل ہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز مزید پڑھیں
متنازع ٹویٹس کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ مزید پڑھیں
ایم کیو ایم نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں میری نسل کشی ہو رہی ہے، یہ جمہوری دہشت گردی ہے، کراچی کو پاکستان کا معاشی دارالخلافہ بنایا جائے، اس کو مزید پڑھیں
اپوزیشن کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی مخالفت، معاہدے کی شرائط پبلک کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے امن بورڈ معائدے کی شرائط پبلک کرنے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکڑی مزید پڑھیں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔ گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کو ایک ہفتہ ہونے والا ہے، لواحقین کی آہیں اور سسکیاں رک نہیں رہی ہیں۔میرے جذبات متاثرین کی فیملیز کے ساتھ ہیں ۔یہ فیملیز سوال کررہی مزید پڑھیں