اسلام آباد: سینیٹ نے تولیدی صحت کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تولیدی صحت سے متعلق تعلیم متعارف کرائی جائے گی۔ بل کا مقصد طلبہ کو جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود سے متعلق بنیادی آگاہی فراہم کرنا مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں آگ پر قابو نہ پانا افسوسناک، گل پلازہ سانحہ کی شفاف تحقیق ضروری، مفتی تقی عثمانی
کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے گل پلازہ میں آگ کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر بروقت قابو نہ پانا ایک شرمناک سوالیہ نشان ہے۔ اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گل پلازہ واقعے میں بروقت مدد کیوں مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل کا دورۂ نیشنل پولیس اکیڈمی: شہدا کو خراج عقیدت، تربیتی پروگرامز کا جائزہ
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پولیس سروس کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل کے پہنچنے پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور مزید پڑھیں
کوئٹہ: پرنس روڈ پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں
کوئٹہ: پرنس روڈ پر واقع نجی پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم درجنوں دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، اور فائر بال کا استعمال کر کے آگ پر کنٹرول مزید پڑھیں
حکومت سندھ کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرسوں رات کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ ہم سبھی کسی نہ کسی وقت جا چکے مزید پڑھیں
شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند، مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
لاہور: شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں شدید کمی کے باعث حادثات کے خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حد نگاہ میں بہتری انے پر موٹروے ایم مزید پڑھیں
اڈیالہ جیل کے باہر زبردست ٹک ٹاک بنتی ہے، علیمہ خان
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، وکلائے صفائی نے دو گواہان پر جرح مکمل کر لی۔ علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم مزید پڑھیں
گل پلازہ آتشزدگی، دھویں میں پھنسی خاتون کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے روز کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے، جس نے حادثے کی ہولناکی کو مزید واضح کر دیا ہے۔ موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گل پلازہ کے اندر شدید دھواں پھیلا ہوا مزید پڑھیں
محمود اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ، حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے، بے مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات میں 3 ہزار 5 سو 23 پاکستانی قید
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت یو اے ای میں مجموعی طور پر 3ہزار5سو23 پاکستانی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 1,050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں مزید پڑھیں